جمعیۃ علماء ہند آرمور : اعلان برائے سفراۓ مدارس اسلامیہ و دیگر چندہ دہندگان

تازہ خبر تلنگانہ
اعلان برائے سفراۓ مدارس اسلامیہ و دیگر چندہ دہندگان
آرمور:۔21؍مارچ
(زین نیوز)

جمعیۃ علماء ہند آرمور کی دونوں یونٹس کی جانب سے سفراء کرام کو مندرجہ ذیل شرائط کی تکمیل کے بعدہی مقامی مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور تصدیق نامہ جاری کریگی

(1) ادارہ کس سوسائٹی یا ٹرسٹ یا انتظامی کمیٹی کے تحت کام کرتا ہے اس کی تفصیلات مطلوب ہے
(2) مدرسہ یا ادارہ ذاتی عمارت میں ہیں تو اس کے دستاویزات اور اگر کرایہ کی عمارت میں ہیں تو کرایہ نامہ مطلوب ہے
(3) ادارہ کے متعلق مقامی جمعیۃ العلماء ، رابطہ مدارس یا دیگر اکابر علماء کرام کے تصدیق مطلوب ہے
(4) بیرونی ریاست سے آنے والے انہیں مدارس کو تصدیق نامہ جاری کیا جائے گا جہاں 500طلبہ قیام وطعام کے ساتھ زیر تعلیم ہو نیز تصدیق لے نے والے ادارے ویڈیو کال پر اپنے بچوں کی جانچ پڑتال کروایں
 (5) سالانہ گورنمنٹ آڈیٹ رپورٹ بھی مطلوب رہےگی
(6) بیرونی ریاست سے مساجد کی تعمیر کے لئے تصدیق نامہ وصول کرنے والوں کو تصدیق نامہ جاری نہیں کیا جاےگا اپنے علاقہ کے مساجد اپنے ہی علاقہ کے تعاون سے ہی تعمیر کرلی جائے
نوٹ: تصدیق نامہ صبح 11 بجے تا دوپہر 1 بجے دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور (متصل مسجد اعظم زراعت نگر آرمور) پر جاری کیا جائے گا