مسلم ملازمین رمضان میں ایک گھنٹہ پہلے گھر جانے کی اجازت
حیدرآباد:۔21؍مارچ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاستی حکومت نے ریاست میں کام کرنے والے مسلم سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے۔ تلنگانہ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ مسلم سرکاری ملازمین، کنٹریکٹ، آؤٹ سورسنگ، بورڈس اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ماہ رمضان کے دوران راحت فراہم کیا ہے۔
حکومت نے 23مارچ سے 23اپریل تک انہیں ایک گھنٹہ پہلے گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او جاری کیا ہے کہ یہ لچک مسلم سرکاری ملازمین کو رمضان کے مقدس مہینے میں نماز پڑھنے کیلئے ایک گھنٹہ پہلے جانے کی اجازت دینے کیلئے فراہم کی جارہی ہے۔

مسلم سرکاری ملازمین کے سی آر حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کررہے ہیں۔