سارس کے دوست عارف پر ایف آئی آر، محکمہ جنگلات نے نوٹس بھیج دیا۔
چڑیا گھر میں بند پرندہ… یہ کیسی آزادی ہے؟‘‘۔ اکھلیش یادو
نئی دہلی :۔27؍مارچ
(زین نیوز ڈیسک)
یوپی میں امیٹھی کے محمد عارف کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سارس کو اپنے ساتھ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عارف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ یہ نوٹس سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر گوری گنج امیٹھی نے بھیجا ہے۔
عارف کی ملاقات سارس سے اگست 2022 کے مہینے میں ہوئی جب وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھا۔ عارف نے اس کی جان بچا کر پرندے کے ذہن میں اپنے لیے محبت بیدار کر دی تھی۔ سارس تقریباً ایک سال سے عارف اور اس کے خاندان کے ساتھ رہ رہی تھی۔سارس کانپور کے چڑیا گھر میں لایا گیا۔
https://twitter.com/MohdArifGur/status/1640260225201471490
حال ہی میں محکمہ جنگلات کی ٹیم سارس کو رائے بریلی کے سماس پور برڈ سینکچری لے گئی تھی۔ اب سارس کو نیا ٹھکانہ مل گیا ہے۔ اسے سماس پور برڈ سینکچری سے اناؤ اور پھر کانپور کے چڑیا گھر لایا گیا ہے۔ اس کو لے کر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’چڑیا گھر میں بند پرندہ… یہ کیسی آزادی ہے؟‘‘
https://twitter.com/MohdArifGur/status/1639628968121999364
کانپور چڑیا گھر کی ٹیم نے بتایا کہ سارس کو برڈ سینکچری کی ٹیم یہاں لائی ہے۔ اسے 15 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد اسے چڑیا گھر کے اس بڑے حصے میں چھوڑا جائے گا، جہاں یہ درختوں پر بیٹھ سکے گا۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ سارس مکمل طور پر صحت مند ہے اور پروٹوکول کی وجہ سے 15 دن تک زیر نگرانی ہے۔ نگران کے علاوہ یہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔