سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات، تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنے پرمجرمانہ مقدمات درج کرنے کا انتباہ۔

تازہ خبر تلنگانہ

 سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات، تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنے پرمجرمانہ مقدمات درج کرنے کا انتباہ۔

نرمل ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی 

نرمل:۔28؍مارچ
(زین نیوز)
ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذہبی ڈھانچے کے بارے میں اشتعال انگیز پیغامات، تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انہوں نے منگل کو یہاں آنے والے سری رام نومی، ہنومان جینتی اور رمضان کے تہواروں کے پیش نظر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں طلب کیں۔
جیون ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے معاشرے کے امن و سکون کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے پر سختی سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تصاویر کو مسخ کرکے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توہین آمیز تبصروں کے ساتھ پوسٹ کرکے ہراساں کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
سوشل میڈیا پرفرضی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کریں۔حکام سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ایسے مجرموں کی نشاندہی کریں جو بار بار ایک ہی جرم کا ارتکاب کررہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔پولیس نے گمراہ کن پیغاموں پر نظر رکھنے کے ساتھ اشتعال انگیز پوسٹ حذف کر نے کے ساتھ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی انتباہ دیا ہے
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر اپنے کیریئر کو خراب نہ کریں۔ ٹاؤن انسپکٹر کے ملیش اور مختلف مذاہب کے عمائدین‘ اور صدر مساجد سید بشیر علی صدر‘ محمد عبدالوحید جنرل سکریٹری‘گلزار مسجد رفیع احمد قریسی‘صدر ایک خانہ مسجد اکرام ‘صدر مسجد شیخ صاحب پیٹ احمد‘اجنرل سکریٹری مسجد کمبل پوش ارشد بھائی‘سلیم مسجد  وکیل اور اطہر‘ مسجد عثمانیہ کبوتر کمان بشیر ‘ صدر مسجد اقصیٰ شیخ شاہ صاحب عظیم بن یحیٰ ‘محمد شاروف محمد قاسم اور موجود تھے۔