کانپور میں 800 سے زائد کپڑوں کی دکانوں میں مہیب آتشزدگی، 6 کمپلیکس مکمل طور پر جل کر خاکستر
فوج نے مورچہ سنبھال لیا، ہول سیل مارکیٹ 10 گھنٹے تک جلتی رہی
کانپور :۔31؍مارچ
(زین نیوز ڈیسک)
کانپور کے بانسمنڈی میں واقع اے آر ٹاور میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رات 1.30 بجے کے قریب زبردست آگ لگ گئی۔ آگ سے 6 کمپلیکس میں 800 کے قریب دکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔ جس سے اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک کثیر المنزلہ تجارتی عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم 500 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پوری انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ فوج، فضائیہ، پولیس اور فائر بریگیڈ کےعہدیداروں نے چارج سنبھال لیا ہے۔ کانپور، اناؤ، لکھنؤ سمیت کئی قریبی اضلاع سے فائر بریگیڈ کی 50 سے زیادہ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ہول سیل مارکیٹ میں لگنے والی آگ 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ بجھائی جا سکی۔ کمپلیکس میں مقیم ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی معلومات منظر عام پر آگئی ہیں۔
آگ سب سے پہلے اے آر ٹاور میں دکانوں کے باہر رکھے سامان میں لگی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ نے لمحوں میں کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کے بعد پورا تین منزلہ ٹاور جلنے لگا۔ اس کے بعد آگ حمراج کمپلیکس، نفیس ٹاور، ارجن کمپلیکس، مسعود کمپلیکس-1 اور مسعود کمپلیکس-2 تک پھیل گئی۔ ان 6 کمپلیکس سے آگ کے شعلے اور دھواں اب بھی اٹھ رہا ہے۔
نفیس ٹاور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) ہے۔ یہ ٹاور بھی آگ کی لپیٹ میں ہے۔ آگ نے بینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاجر روی شنکر دوبے نے بتایا کہ 800 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ آگ لگنے سے 20 ارب یعنی دو ہزار کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
UP | A massive fire broke out during the early hours today in AR Tower in the Basmandi area in Kanpur
The fire is under control now. No person trapped in the building: Ajay Kumar, Deputy Director, UP Fire Service pic.twitter.com/23TNshud5S
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 31, 2023
نفیس ٹاور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) ہے۔ یہ ٹاور بھی آگ کی لپیٹ میں ہے۔ آگ نے بینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاجر روی شنکر دوبے نے بتایا کہ 800 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ آگ لگنے سے 20 ارب یعنی دو ہزار کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
سینئر اہلکار کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 100 کروڑ روپے کا سامان اور نقدی جل کر خاکستر ہوگئی۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس (امن و قانون) آنند پرکاش تیواری نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا
جے سی پی نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانپور دیہات، اناؤ، لکھنؤ اور قنوج سمیت تمام پڑوسی اضلاع کو ایس او ایس کال کی گئی ہے، تاکہ آپریشن میں مدد کے لیے فائر ٹینڈر روانہ کیے جا سکیں