موٹر سائیکل پر 2 لڑکیوں کے ساتھ اسٹنٹ کرنے والےنوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس نے گرفتار کرلیا، ویڈیو وائرل

تازہ خبر وائرل خبریں

یہ مسلماں ہیں! جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود”

موٹر سائیکل پر 2 لڑکیوں کے ساتھ اسٹنٹ کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس نے گرفتار کرلیا، ویڈیو وائرل
ممبئی:۔3؍اپریل
(زین نیوز )
میں پولیس نے دو لڑکیوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اسٹنٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی موٹر سائیکل پر سوار دونوں لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا، ‘ممبئی پولیس نے فیاض احمد عظیم اللہ قادری نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
جس کی دو لڑکیوں کے ساتھ بائیک پر کیے گئے اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ملزم کو بی کے سی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ اس تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سماجی کارکن مشتاق انصاری نے اس واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔
 انہوں نے Pothole Warriors نام کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرکے ممبئی ٹریفک پولیس کو ٹیگ کیا۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کس طرح تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر اسٹنٹ کر رہا ہے۔ ایک لڑکی اس کے سامنے بیٹھی ہے اور دوسری لڑکی پیچھے بیٹھی ہے۔ اس کے ساتھ ایک فلم کا ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے۔
جیسے ہی اس واقعہ کا علم ہوا، ٹریفک پولیس نے جمعہ کو بی کے سی پولیس اسٹیشن میں باضابطہ طور پر شکایت درج کی۔
اس معاملے میں زون 8 کے ڈپٹی کمشنر ڈکشٹ گیڈم نے بتایا کہ ملزم کی شناخت وڈالا کے رہنے والے فیاض احمد عظیم اللہ قادری (24) کے طور پر کی گئی ہے۔
"اس کے خلاف پہلے ہی وڈالا ٹرک ٹرمینل پولیس اسٹیشن اور اینٹپ ہل پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں۔ وہ پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے اپنے گھر کا پتہ بدل رہا تھا۔ اب پولیس نے اسے اس کے موجودہ پتے ساکیناکا سے گرفتار کر لیا ہے۔