ایس ایس سی امتحانات: ورنگل میں ہندی کا پرچہ لیک
حیدرآباد:۔4؍اپریل
(زین نیوزبیورو)
ایس ایس سی امتحانات کے تیلگو سوالیہ پرچہ کے ان کے آغاز کے پہلے دن لیک ہونے کے بمشکل ایک دن بعد آج مشترکہ ورنگل ضلع میں ہندی زبان کا دوسرا پرچہ سوالات کا افشاء ہوا ہے۔سوالیہ پرچہ سماجی رابطہ کی مقبول ویب سائٹ واٹس ایپ پر امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد وائرل ہوا۔
محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ پرچہ ہنمکنڈہ کے اپل امتحانی مرکز سے لیک ہوا تھا۔اس دوران ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اطلاع ملتے ہی اس مسئلہ پر ردعمل ظاہر کیا اور ہنمکنڈہ اور ورنگل کے ڈی ای او سے بات کی۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پولیس میں شکایت درج کریں۔ کمشنر پولیسکے پاس شکایت درج کرانے کے بعد میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے، ڈی ای او وشانتی نے یہ کہتے ہوئے پیپر لیک ہونے کی تصدیق کی کہ واٹس ایپ میں ہندی کا سوالیہ پرچہ اصل سوالیہ پیپر سے مماثل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک لیک کے ذریعہ اور جگہ کے بارے میں بے خبر تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی نگہبان کو فون کے ساتھ امتحانی ہالوں میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ ہندی کا سوالیہ پرچہ لیک ہونا اب ریاستی حکومت، طلبہ اور ان کے والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔