"اگر وزیر اعظم کم تعلیم یافتہ ہیں تو یہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔”
منیش سسودیا ک
نئی دہلی:۔7؍اپریل
(زیڈ این ایم ایس)
پی ایم مودی کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئےجیل میں بند عام آدمی پارٹی لیڈر منیش سسودیا نےتہاڑ جیل سے لکھے گئے ایک خط میں ملک کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ہیں۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سسودیا کے خط کی ایک کاپی ٹویٹ کی ہے۔ سسودیا کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ملک کے لیے ان پڑھ وزیر اعظم کا ہونا "خطرناک” ہے۔
منیش سسودیا نے جیل سے قوم کے نام خط لکھا۔ وزیر اعظم کا کم تعلیم یافتہ ہونا ملک کے لیے بہت خطرناک ہے نریندرمودی سائنس کو نہیں سمجھتے۔ مودی جی تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھتے،” سسودیا نے خط میں دعویٰ کیا کہ ملک میں گزشتہ چند سالوں میں 60,000 اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔
मनीष सिसोदिया ने जेल से देश के नाम चिट्ठी लिखी –
प्रधानमंत्री का कम पढ़ा-लिखा होना देश के लिए बेहद ख़तरनाकमोदी जी विज्ञान की बातें नहीं समझते
मोदी जी शिक्षा का महत्व नहीं समझते
पिछले कुछ वर्षों में 60,000 स्कूल बंद किए
भारत की तरक़्क़ी के लिए पढ़ा-लिखा पीएम होना ज़रूरी pic.twitter.com/VpPyY1Jr2v
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) April 7, 2023
سی بی آئی نے 26 فروری کو سیسوڈیا کو دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
سسودیا فی الحال دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 17 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔
دریں اثنا، ایک خصوصی عدالت نے پیر کو دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 17 اپریل تک توسیع کر دی ہے جو کہ مبینہ دہلی ایکسائز گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ہے۔
خصوصی جج ایم کے ناگپال، جنہوں نے جمعہ کے روز سسودیا کی ضمانت کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ "سب سے پہلے معمار” ہیں اور مبینہ اسکام میں "سب سے اہم کردار” ادا کیا ہے، عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد ان کی تحویل میں توسیع کر دی گئی۔ سسودیا کی عدالتی حراست پیر کو ختم ہونے والی تھی۔