نمازِ تراویح کے دوران بلی پیش امام صاحب کے کندھےپر چڑھ کر بیٹھ گئی۔ویڈیووائرل
نئی دہلی:۔7؍اپریل
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
الجزائر کے بوردج بواریریڈج میں امام ولید محسص نمازِ تراویح کی امامت کر رہے تھے۔اچانک ایک بلی انکے کندھے پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے تو پیش امام تلاوت کے ساتھ ساتھ اسے ہاتھ سے سہارا دیتے ہیں تاکہ وہ نیچے نہ گر جائے۔
تاہم تھوڑی ہی دیر بعد بلی ان کے کندھے سے اُتر جاتی ہے۔ یہ واقعہ لائیو ٹیلی ویژن پر دیکھا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق یہ عجیب واقعہ لجزائرکے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق مسجد میں پیش آیا، رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو افریقی ملک الجزائر کی ہے۔ جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ہر طرف وائرل ہوگئی۔
Cat jumps on Imam during qiyam (taraweeh) prayers and he behaves exactly like any imam Insha’Allah would.#Ramadan pic.twitter.com/QHGXSgiZgK
— Alateeqi العتيقي (@BinImad) April 4, 2023
الشیخ محسص کی یو ٹیوب پر تلاوت اور نماز کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں، ان کے نام سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی ایک پیج موجود ہے۔
شیخ کے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تراویح کے دوران بلی امام ولید محسص کے اُوپر چڑھ جاتی ہے جیسے ہی امام صاحب محسوس کرتے ہیں بلی کو گرنے سے بچانے کیلئے اپنے ہاتھ سے سہارا دیتے ہیں اس دوران امام صاحب نے ناصرف نماز کی قرأت کو حسب معمول جاری رکھا بلکہ وہ بلی کے ساتھ بھی انتہائی شفقت سے پیش آئے۔
بلی اُوپر بائیں کنڈھے پر چڑ جاتی ہے اور امام صاحب کو گلے لگاتی ہے چہرے کو چومتی ہے اور کچھ دیر کندھے پر بیٹھے رہنے کے بعد بلی چھلانگ لگاکر وہاں سے چلی جاتی ہے اور امام رکوع میں چلے جاتے ہیں