سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی
ریاض:۔20؍اپریل
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
سعودی عرب نے سرکاری تصدیق جاری کی ہے کہ عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ کو عیدالفطر ہوگی عرب نیوز کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور جمعہ عیدالفطر کو ہوگی۔
جمعرات کو مملکت میں چاند دیکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا کہ 20 اپریل کو ماہ رمضان کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔خادمین حرمین شریفین، ولی عہد نے سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
رمضان المبارک کے مہینے بھر کے روزوں کے اختتام کے ساتھ، دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر 2023 کو منانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔عیدکی صحیح تاریخ کا تعین چاند نظر آنے سے کیا جاتا ہے، اور اس کا آغاز جمعہ کو ہونے کی امید تھی۔
قطر نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آنے کے بعد عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ منائی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے علاوہ کینیڈا اور امریکا میں بھی کل جمعہ کو عید منائی جائے گی
عمان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ عید الفطر کے پہلے دن، رمضان المبارک کے اختتام پر مذہبی تعطیل ہفتہ، 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
یہ فیصلہ روایت ہلال چاند دیکھنے کے لیے جمعرات کی شام وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد آسٹریلیا، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے 22 اپریل کو عید الفطر کا پہلا دن قرار دیا ہے
۔ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔کئی ممالک میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے پر جمعہ کو تیسواں روزہ اور ہفتہ کو عید منائی جائے گی۔
برطانیہ میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی، سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں نماز عید جمعہ کو ادا کی جائے گی جبکہ جماعت اہلسنت کی مساجد چاند کی رویت کے بعد فیصلہ کریں گی۔علاوہ ازیں ہندوستان ‘پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتہ کے روز منائی جائے گی