تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن ختم کریں گے

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن ختم کریں گے
بی آر ایس حکومت کی الٹی گنتی شروع۔ بی آر ایس کی بے دخلی تک لڑائی جاری گی۔ امیت شاہ  
حیدرآباد:۔23؍اپریل
(زین نیوز)
وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہاکہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ریاست میں %4 فیصدمسلم ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا۔ کے سی آر کی بدعنوان حکومت جو گزشتہ 8-9 سال سے چل رہی تھی، کا الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ امت شاہ تلنگانہ کے چیوڑلہ میں وجے سنکلپ ریلی کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
اگرچہ تلنگانہ میں اس سال نومبر۔دسمبر میں انتخابات ہونے والے ہیں، لیکن بی جے پی نے اپریل کے مہینے سے ہی  انتخابی بگل بجا دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو چیوڑلہ میں کہا کہ تلنگانہ میں کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
امت شاہ نے کہاکہ کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس کا انتخابی نشان کار ہے۔ اس کار کا اسٹیئرنگ مجلس (اویسی) کے پاس ہے۔ اب اسٹیئرنگ مجلس کے پاس ہے تو کیا گاڑی کی سمت اچھی ہوسکتی ہے؟ جب وہ ہندوستان کا نقشہ بتاتے ہیں تو اس میں کشمیر آزاد ہے۔ انہوں نے اسے آزاد کشمیر کہہ کر ہندوستان کی توہین کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک کے سی آر حکومت کو اقتدار سے بے دخل نہیں کیا جاتا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تلنگانہ میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ امت شاہ نے کہا، حکمران بی آر ایس کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، جو ریاست میں آٹھ نو سال سے بدعنوان حکومت چلا رہی ہے۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ پوری دنیا بی آر ایس اور کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف غصےکی لہر ہے،
امت شاہ نے دعوی کیا کہ بی جے پی تلنگانہ میں حکومت بنا رہی ہے اور بدعنوانوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، "تلنگانہ کے لوگوں کو آپ (کے سی آر) اور آپ کے خاندان کی بدعنوانی کا پتہ چل گیا ہے۔ توجہ ہٹانے کے لیے انہوں نے ٹی آر ایس کو بی آر ایس بنایا

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی پولیس اور انتظامیہ سیاست زدہ ہو گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ یہاں کے لوگوں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔
 بی جے پی کے تلنگانہ ریاستی صدر اور لوک سبھا کے رکن بنڈی سنجے کمار کی 10ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے سوالیہ پرچے میں مبینہ بددیانتی کے الزام میں حال ہی میں گرفتاری پر امت شاہ نے کہا کہ کارکنان اس طرح کے اقدامات سے نہیں گھبرائیں گے
۔امت شاہ نے الزام لگایا، "انہیں یقین ہے کہ بی جے پی کارکن سلاخوں کے پیچھے بھیجے جانے سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔  انہوں نے کے سی آر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لیں، بی جے پی کا کوئی کارکن آپ کے مظالم اور جرائم سے نہیں ڈرتا۔ ہماری لڑائی اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک آپ کا تختہ الٹ نہیں جاتا۔