کجریوال کے بنگلے پر 45 کروڑ خرچ ہوئے۔بی جے پی کا دعویٰ

تازہ خبر قومی
 کجریوال کے بنگلے پر 45 کروڑ خرچ ہوئے۔بی جے پی کا دعویٰ
پی ایم  کے گھر کی قیمت 500 کروڑ، وہ 10 لاکھ کا سوٹ پہنتے ہیں۔عام آدمی پارٹی
نئی دہلی:۔26؍اپریل
(زین نیوز ڈیسک)
بی جے پی نے منگل کو دعوی کیا کہ شہر کے سول لائنز علاقے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کی "بیوٹیفیکیشن” پر تقریباً 45 کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور "اخلاقی” بنیادوں پر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے منگل کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر اور دفتر کو سجانے پر 45 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔کیجریوال کسی گھر میں نہیں رہتے، شیش محل میں رہتے ہیں۔ اسے استعفیٰ دینا چاہیے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما ‘رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے سچدیوا کے الزام پر ردعمل دیا ہے۔
سنجے سنگھ نے بدھ کو کہا – وزیر اعظم کے گھر کو ٹھیک کرنے میں 500 کروڑ روپے لگے۔ 8400 کروڑ کا جہاز خریدا گیا۔ وزیراعظم 12 کروڑ کی گاڑی چلاتے ہیں۔ وہ 1.25 لاکھ روپے کے قلم سے لکھتے ہیں۔ 10 لاکھ کا سوٹ اور 1.6 لاکھ کی عینک پہنتے  ہیں۔ بی جے پی نے اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔
 "جب تک آپ دہلی کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہونے والے اخراجات کا وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلی کے اخراجات سے موازنہ نہیں کریں گے، آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ کم ہے یا زیادہ؟”
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر راگھو چڈھا نے ٹائمز ناؤ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کی رہائش گاہ 75-80 سال پہلے 1942 میں تعمیر کی گئی تھی۔ دہلی حکومت کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (PWD) نے ایک آڈٹ کے بعد اس کی تزئین و آرائش کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے دہلی میں مسٹر کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ پر خرچ ہونے والی رقم کا دفاع کرنے کے لئے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ پر ہونے والے اخراجات کا بھی حوالہ دیا
” پی ڈبلیو ڈی کے ایک سینئرعہدیدار نے کہاکہ یہ تزئین و آرائش نہیں تھی اور پرانے ڈھانچے کی جگہ نیا ڈھانچہ آیا ہے، اس کا کیمپ آفس بھی وہیں ہے، اس پر تقریباً 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، لیکن کیا خیال رہے کہ پرانے ڈھانچے کو بدل کر نیا ڈھانچہ بنایا گیا ہے،