مدارس دینیہ اسلامیہ تلنگانہ کے معلمین ءکرام کے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد: 4؍جون
(پریس ریلز)
مورخہ ۳۰/اپریل۲۰۲۳ء رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ تلنگانہ کی مجلس عاملہ کااھم اجلاس،رابطے کے صدر عالی قدر حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم کی زیرصدارت ادارہ اشرف العلوم سعیدآباد میں منعقد ہوا،جس میں حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے اراکین گرامی قدر اور مدعوین خصوصی شریک ہوے۔
اجلاس میں طے کیاگیاکہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ(دارالعلوم دیوبند) کا بنیادی مقصدنظام تعلیم وتربیت کو مستحکم بنانا بھی ہے لہذا ریاستی رابطہ کے تحت مربوط مدارس کی ابتدائی عربی جماعتوں نیز حفظ وناظرہ کے اساتذہ کی تربیت کے لیے دوروزہ تربیتی کیمپ بہ تاریخ ۱۸/۱۷جون ۲۰۲۳ء کی تجویز منظور کی گئی۔
ورک شاپ کے انعقاد کی تیاری تقریباً مکمل ہوچکی ہے،درج ذیل علماء کرام کے گراں قدر محاضرات ہوں گے ان شاءاللہ،حضرت مولانا اشفاق احمد صاحب پرتاب گڑھی استاذ دارالعلوم دیوبند،حضرت مولانا حسین احمد ہریدواری ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی محمد ریاض احمد
صاحب سابق ناظم مدرسہ مفتاح العلوم میل وشارم مدراس،محترم مفتی مجاہد خان صاحب استاذ افتاء دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد،محترم مفتی حسام الدین صاحب استاذ مدرسہ خیرالمدارس حیدرآباد،محترم مفتی رفعت رضوان صاحب قاسمی استاذ مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش، محترم مفتی مجیب الرحمان عتیق
صاحب ندوی استاد دارالعلوم امام ربانی نیرل ممبیٔ،محترم مفتی ابوبکر جابر صاحب قاسمی ناظم مدرسہ کہف الایمان ٹرسٹ حیدرآباد اور محترم مفتی زین العابدین صاحب قاسمی استاذ دارالعلوم امام ربانی نیرل ممبیٔ برائے حفظ و ناظرہ محترم حافظ
وقاری یونس صاحب ہانسوٹ گجرات،محترم مولانا حذیفہ صاحب ہانسوٹ گجرات، محترم حافظ وقاری سعید الرحمن صاحب ٹمکور، محترم حافظ وقاری ابوذر صاحب دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد وغیرھم۔
تمام نظماء مدارس سے درخواست ہے کہ اس زرین موقع سے فائدہ اٹھاکر مدارس کے نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے اساتذہ کو شریک اجلاس ہونے کا مکلف کریں۔ جزاکم اللہ خیرا (نوٹ) ورک شاپ کا نظام العمل اور مقام کا تعین دعوت نامہ کے ساتھ ارسال کردیاجائے
