اسوسی ایٹ ایڈیٹرروزنامہ رہنمائے دکن فہیم الدین کو کارنامہ حیات ایوارڈ
حیدرآباد:۔10؍جون
(زین نیوز بیورو)
تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں ادیبوں اسکالرس، شعرا اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے کیلئے ایوارڈس دیئے جارہے ہیں۔
روزنامہ رہنمائے دکن حٰیدرآباد کے اسوسی ایٹ ایڈیٹر فہیم الدین کو (محبوب حسین جگر ایوارڈ برائے فروغ اردو کا رنامہ حیات ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ 50 ہزار روپئے نقد مومنٹو اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوگا۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ فہیم الدین گزشتہ تین دہائیوں سے زائد اردو کی خدمت کر رہے ہیں اور انہیں تلگو پر زبر دست مہارت حاصل ہے۔
فہیم الدین اردو صحافت کے ان چنندہ صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اردو کے ساتھ ساتھ تیلگو اور انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے۔ انہوں نے ہی رہنمائے دکن میں سب سے پہلے اضلاع کی خبروں کیلئے با ضابطہ ایک علحدہ صفحہ شروع کیا اور انہیں اس بات کا بھی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈیشن اور سٹی ایڈیشن کی بھی شروعات کی۔
اس کے علاوہ تلگودیشم پارٹی اور بائیں بازوں کی جماعتوں کی پی آئی و سی پی ایم کے انتخابی منشور اور آر ٹی سی کے سالانہ بجٹ کا اردو میں برسوں ترجمہ کا بھی ریکارڈ رکھتے ہیں۔
فہیم الدین کا جناب سید وقار الدین مرحوم (سابق چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن و چیر مین اند و عرب لیگ) کے با اعتماد اور قریبی رفقاء میں شمار ہوتا ہے ۔
انہیں کارنامہ حیات ایوارڈ عطا کئے جانے پر نمائندہ ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب احمد امیر خان‘ اور تمام اسٹاف ممبرس اورسینئر صحافی و زین نیوز عمران زین‘ کے علاوہ اضلاع سے وابستہ صحافی برادری نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محمد فہیم الدین کو مبارکباد پیش کی
