بنگلورو:ماں کو قتل کرنے کے بعدنعش سوٹ کیس میں بھر کر تھانے پہنچ گئی
بنگلورو:۔13؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
کرناٹک ریاست میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ اتوار کی صبح منظر عام پر آیا،اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے سے قاصر، ایک 38 سالہ گود لی ہوئی بیٹی نے مبینہ طور پر بنگلورو میں اپنی ماں کو ایک بیٹی نے قتل کرنے کے بعد نعش سوٹ کیس میں بھر کر تھانے پہنچ گئی۔یہ واقعہ بنگلور کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔
ٹائمز آف انڈیا‘ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے سرجا پور میں ایک 75 سالہ خاتون کو اس کی رہائش گاہ کے اندر قتل کیا ہوا پایا۔ متاثرہ کا نام منیما ہے ، جو سرجاپور کی کوٹ اسٹریٹ کی رہائشی ہے اور ملزمہ چندرما ہے ، جس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔نعش کے ساتھ سوٹ کیس کے اندر مقتول خاتون کے شوہر کی فریم شدہ تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
چندرما نے سوچا کہ مونیما اسے اپنی مرضی کی زندگی گزارنے سے روک رہی ہے اور اس لیے اس نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس کو مزید شبہ ہے کہ مقتول کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہی تھی۔
اس معاملے کے بارے میں، مائکو لے آؤٹ پولیس نے کہا کہ 39 سالہ سینالی سین کے خلاف اپنی ماں کو قتل کرنے اور اس کی نعش کو ٹرالی بیگ میں بھرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نعش کو کل پولیس اسٹیشن لایا گیا اور بیٹی سینالی سین (39) کے خلاف آئی پی سی سیکشن 302 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو قتل کیا ہے۔ قتل کی وجہ بتاتے ہوئےا س نے کہا کہ ہمیشہ لڑائی ہوتی تھی۔ اس اعتراف کے بعد پولیس نے فوری طور پر لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے کہ پولیس معاملے کے بارے میں کچھ پوچھتی، لڑکی نے خود ہی بولنا شروع کر دیا۔ اس نے بتایا کہ وہ ایک فزیو تھراپسٹ ہیں۔ اس کی اور اس کی ماں کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تنگ آکر اپنی ماں کو قتل کردیا۔ وہ بھاگنا نہیں چاہتی تھی۔ اس لیے وہ اپنی ماں کی نعش کو سوٹ کیس میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی۔ لڑکی کے مطابق وہ اصل میں مغربی بنگال کی رہنے والی ہے۔ یہاں وہ اپنے شوہر، ساس اور ماں کے ساتھ رہتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق خاتون کے قتل کے وقت ملزمہ کا شوہر گھر پر نہیں تھا۔ نہ ہی اس نے اپنی ساس کو اس کی خبر ہونے دی۔ ساس دوسرے کمرے میں تھیں۔ فی الحال پولیس نے ملزمہ فزیوتھراپسٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کی تفتیش کے بعد مزید معلومات سامنے آسکتی ہیں۔