گرل فرینڈ کے ساتھ بدسلوکی پر اعتراض
دہلی یونیورسٹی میں طالب علم کا بے دردانہ قتل
دہلی یونیورسٹی میں طالب علم کا بے دردانہ قتل
دہلی:۔18؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں ہفتہ کو ایک المناک واقعہ میں ایک طالب علم کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ایک 19 سالہ طالب علم کو اتوار کے روز جنوب مغربی دہلی کے ساؤتھ کیمپس علاقے میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بدسلوکی پر اعتراض کرنے پر بے دردی سے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
جس سے کالج کے احاطے میں صدمہ اور بدامنی پھیل گئی پولیس نے اتوار کی سہ پہر کو بتایا کہ دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں لڑائی کے دوران ایک طالب علم کو مبینہ طور پر چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا
متوفی کی شناخت نکھل چوہان کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ پچیم وہار علاقہ کے رہنے والے ہے، اسے فوری طور پر چرک پالیکا ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس عہدیدار کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ تقریباً 7 دن پہلے کالج کے ایک طالب علم نے نکھل کی گرل فرینڈ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس کی اس نے مخالفت کی تھی۔ واقعہ کو انتقامی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس اس جرم میں مبینہ طور پر ملوث تینوں ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
دہلی پولیس نے کہا کہ ملزم اور متاثرہ کالج میں کلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں کے درمیان لڑائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ طالب علم کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
جنوبی مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس منوج سی نے بتایا کہ متوفی آریہ بھٹہ کالج کا سال اول کا طالب علم تھا اور اسکول آف اوپن لرننگ سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) کر رہا تھا۔ ساؤتھ کیمپس پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
نکھل کے والد سنجے چوہان نے کہا، "رات تقریباً 12.30 بجے، مجھے کالج کے گیٹ کے باہر اپنے بیٹے کے چھرا گھونپنے کی اطلاع ملی۔ جب میں ہسپتال پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ اس کی موت ہو گی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔‘‘
اس سے قبل اتوار کی صبح جنوب مغربی دہلی کے آر کے پورم علاقے میں حملہ آوروں نے دو خواتین کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
کیس کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے چند گھنٹوں میں ہی مرکزی ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں خواتین کے بھائی نے صبح 4.40 بجے پولیس کو فون کیا اور بتایا کہ امبیڈکر بستی میں اس کی بہنوں کو گولی مار دی گئی ہے۔