ممبئی میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے سے منسلک متعدد مقامات پر ای ڈی کےچھاپے

بین الریاستی تازہ خبر
ممبئی میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے سے منسلک متعدد مقامات پر ای ڈی کےچھاپے
15مقامات پر تلاش جاری، کوویڈ سینٹر کے نام پر 12,500 کروڑ کا گھوٹالہ : دیویندر فڈنویس
ممبئی :۔21؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ممبئی میں بی ایم سی کووڈ سینٹر گھوٹالے کے سلسلے میں بدھ کی صبح شہر کے 15 مقامات پر چھاپے مارے۔شیوسینا (ادھو) کے سکریٹری سورج چوان، آئی اے ایس سنجیو جیسوال، سنجے راوت کے بزنس پارٹنر سوجیت پاٹکر کے مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔
یہ کیس 12,500 کروڑ کے بی ایم سی کووڈ سینٹر گھوٹالہ سے متعلق ہے۔ ای ڈی نے بی ایم سی افسران اور سپلائی کرنے والوں کے گھروں پر بھی چھاپہ مارا ہے جنہوں نے کووڈ سنٹر اور دیگر کی تعمیر میں مدد کی تھی
کووڈ سنٹر کے انتظام کا ٹھیکہ دھوکہ دہی سے حاصل کیا گیا تھا کوروناکے دور میں مہاراشٹر میں کئی مقامات پر کووڈ سنٹر بنائے گئے تھے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ مراکز کے ٹھیکے ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے قریبی لوگوں کو دیئے گئے تھے۔

پیر کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے الزام لگایا تھا کہ بی ایم سی میں کووڈ سینٹر کے نام پر 12,500 کروڑ کا گھوٹالہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق، سوجیت پاٹکر اور ان کے تین ساتھیوں نے وبائی امراض کے دوران کووڈ-19 فیلڈ اسپتالوں (کووڈ سینٹرز) کے انتظام کے لیے دھوکہ دہی سے ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔
گزشتہ سال اگست میں، ممبئی کی آزاد میدان پولیس نے پاٹکر، اس کے تین ساتھیوں اور لائف لائن ہاسپٹل مینجمنٹ سروسز فرم کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ای ڈی نے اس معاملے میں منی لانڈرنگ کے زاویے کی تحقیقات کے لیے پولیس ایف آئی آر کی بنیاد پر ایک کیس درج کیا تھا۔ ای ڈی نے جنوری میں بی ایم سی کمشنر اقبال چاہل سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔مرکز میں تعینات ڈاکٹروں کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں تھے
 
ایف آئی آر کے مطابق، ہسپتال کے انتظامی فرم کے شراکت داروں نے مبینہ طور پر جون 2020 میں بی ایم سی کو جعلی پارٹنرشپ کے دستاویزات حوالے کیے تھے۔ اس بنیاد پر، اس نے ورلی، مولنڈ، داہیسر، این ایس ای ایل اور پونے میں کووڈ سنٹر چلانے کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔
انہیں میڈیکل کے شعبے میں کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ان کووڈ سینٹرز میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں تھے۔ وہ بیماروں کا علاج کرنے کے قابل بھی نہیں تھے۔