انڈو تبتی بارڈر سیکوریٹی فورس کے افسر کے بیٹے نے کانسٹیبل کی آنکھ میں گولی مار دی
دہلی:۔22؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
جنوب مغربی دہلی کے چاولہ علاقے میں ایک 36 سالہ کانسٹیبل کو بدھ کے روزانڈو تبتی بارڈر سیکوریٹی فورس (آئی ٹی بی پی) کے افسر کے بیٹے نے دہلی کے چاؤلہ کیمپ میںباپ کی لائسنسی پستول سے فائرنگ ایک کانسٹیبل کی آنکھ میں گولی مار دی۔
جس کی وجہ سے کانسٹیبل کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت کک بھوپ سنگھ عرف بھوپندر سنگھ مینا کے طور پر کی گئی ہے۔جو کہ راجستھان کا رہنے والا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 1.45 بجے کے قریب پیش آیا۔ مینا کوہاسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایک افسر نے بتایا، ’’ہمیں دوپہر 2.20 بجے کمانڈنٹ کی طرف سے پی سی آر کال موصول ہوئی، اور مقامی پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم کیمپ کے فیملی کوارٹرز میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی اور ملزم ڈگ وجے سنگھ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کو موقع سے تقریباً 6 کارتوس ملے ہیں۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔نہوں نے مزید کہا کہ وہ مینا کو گولی مارنے کی صحیح وجہ نہیں بتا سکتا۔افسر نے مزید کہاکہ "اب تک، ہمیں ملزم اور متاثرہ کے درمیان کسی قسم کی ذاتی دشمنی یا کوئی حالیہ بحث نہیں ملی ہے۔
واقعہ کے وقت ملزم کی والدہ گھر پر موجود تھیں۔ پوچھ گچھ کے مطابق ڈگ وجے صبح سے کسی بات پر ناراض تھا۔ "اس کے والد کے مطابق، پستول لاکر کے اندر تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران، ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے چابی کی مدد سے لاکر کھولا اور ہتھیار نکال لیا،‘‘ ایک افسر نے کہاکہ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مینا کو گولی مارنے کی صحیح وجہ نہیں بتا سکتا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب بتایا گیا۔ کمانڈنٹ ہیڈ کوارٹر راجیش ساہنی نے چاولہ کیمپ ٹائپ 4 سے فون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے سیکنڈ کمانڈنٹ لوک پال سنگھ کے گھر پر فائرنگ کی۔
فائرنگ میں آئی ٹی بی پی کا ایک جوان زخمی ہوا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو کمرے کا دروازہ بند تھا۔ اندر آئی ٹی بی پی کا جوان خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ اس کی بائیں آنکھ میں گولی لگی تھی۔ بھوپ سنگھ عرف بھوپندر سنگھ مینا کے پسماندگان میں بیوی اور دو چھوٹے بچے ہیں
ایمبولینس عملے نے موقع پر ہی جوان کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والے ملزم کے والد کا لائسنسی پستول قبضے میں لے لیا ہے۔