یوسف گوڑہ حیدرآباد میں عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام اصلاح معاشرہ

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی

یوسف گوڑہ حیدرآباد میں عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام اصلاح معاشرہ
مولانا قاری احمد علی فلاحی مہمان خصوصی ہوں گے
عامۃ المسلمین سے جوق در جوق شرکت کی اپیل۔

حیدرآباد :۔5؍جولائی
(پریس نوٹ)
حافظ شیخ جہانگیر فیضی کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 12 جولائی بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام مسجد صحابہ بی بی آمنہ جواہرنگر رحمت نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد بصدارت صاحب نسبت بزرگ عالم دین استاد الاساتذہ حضرت مولانا ومیض احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی مدظلہ) عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا

جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیب اسلام مقرر ذیشان وبے مثال حضرت مولانا قاری احمد علی صاحب فلاحی دامت برکاتہم مہتمم وشیخ الحدیث جامعہ فیض سلیمانیہ سورت گجرات شرکت فرماکر پر مغز خطاب فرمائیں گے۔

عامتہ المسلمین سےکثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی پرخلوص گزارش علماء وحفاط نوجوانان یوسف گوڑہ رحمت نگر جواہرنگر نے کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں9000757347۔9959140272