آٹو ڈرائیور خاتون کو 400 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا
لوگوں کے روکنے پر بھی ڈرائیورنہیں رکا۔ویڈیو وائرل
کولہاپور :۔7؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
مہاراشٹر کے کولہاپور سے منظر عام پر آنے والی ایک خوفناک ویڈیو میں آٹو رکشہ ڈرائیور اور خاتون مسافر کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک آٹورکشہ ایک خاتون کو تقریباً 200 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا
جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر اور ڈرائیور کے درمیان کرایہ کو لے کر جھگڑا ہوا۔ پھر اچانک ڈرائیور آٹو چلا دیا
اس دوران خاتون کی ساڑھی آٹو کے پچھلے بمپر میں پھنس گئی۔ ساڑھی پھنس جانے کی وجہ سے خاتون نیچے گر گئی اور آٹو کے ساتھ کافی دور تک سڑک پر گھسیٹتی چلی گئی۔
واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیابتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 6 جولائی کو پیش آیا، جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تاریخ دکھائی دیتی ہے۔
خاتون کا شوہر بھی آٹو کو روکنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگتا رہا۔ مقامی لوگوں نے آٹو ڈرائیور کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہیں رکا۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
महाराष्ट्र का कोल्हापुर में ऑटो ड्राइवर और महिला के बीच झगड़े के बाद ऑटो ड्राइवर ने महिला को 200 मीटर तक घसीटा..#Maharashtra #kolhapur #CCTV #crime pic.twitter.com/JBCYwAQ5xT
— Himanshu Purohit (@Himansh256370) July 7, 2023
جس چیز نے آٹورکشہ ڈرائیور کے کردار کو مشکوک بنا دیا وہ یہ ہے کہ جب ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا تب بھی ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کر دیا۔ آٹورکشا بھی کچھ رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا۔
پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں عورت کو آٹورکشا سے گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزم ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم آٹو ڈرائیور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے۔
