اردو صحافیوں کی ریاست گیر ہفتہ مطالبات مہم، وزیر داخلہ سے نمائندگی

تازہ خبر تلنگانہ
اردو صحافیوں کی ریاست گیر ہفتہ مطالبات مہم، وزیر داخلہ محمد محمود علی سے نمائندگی
وزیر اعلیٰ کے سی آر سے نمائندگی کا تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کو تیقن
حیدرآباد:۔11؍جولائی
(پریس نوٹ)
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب ریاست گیر ہفتہ مطالبات مہم کےضمن میں آج تلنگانہ اردو ورکنگ جورنلسٹ فیڈریشن کے صدر ایم ے ماجد کی صدارت میں ایک وفد جس میں ریاستی نائب صدر حبیب علی الجیلانی، جنرل
 سکرٹری سید غوث محی الدین، خازن ایم اے محسن پر مشتمل نے آج شہر حیدرآباد میں وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے اردو صحافیوں کو در پیش مسائل سے واقف کروایا اور صحافیوں کے 10 مطالبات پر مشتمل ایک یاداشت بھی حوالہ کی
علاوہ ازیں وفد نے اردو صحافیوں کو تعمیر امکنہ کی فراہمی ، میڈیا اکیڈمی میں ایک اردو صحافی کو بھی شامل کرنے، ریاستی سطح اور ضلعی سطح پر جو ایکریڈیشن کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں
 اس میں لازمی طورپر اردو جرنلسٹ زمرہ کو شامل کرنے کے لئے نمائندگی کی جس پر محمد محمود علی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اس خصوص میں میڈیا اکیڈمی کے صدر نشین الم نارائنا سے فون پر ربط بھی کیا اردو صحافیوں کے مسائل پر توجہ دلوائی اور عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کی خواہش کی
ریاستی وزیر نے اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے چیف منسٹر کے سی آر سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ہے۔