کرس مورس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ۔ نئے کھلاڑی شاہ رخ خان اور اظہر الدین بھی شامل

تازہ خبر فلمی

نئی دہلی:18؍فروری
زین نیوز ڈیسک
جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کھلاڑی کرس مورس اس طرح آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کو راجستھان رائلس نے 16 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا ۔انڈین پریمیئر لیگ 2021 کیلئے چینائی میں نیلامی ہورہی ہے ۔ا ئی پی ایل نیلامی میں 16.25 کروڑ روپئے کی حیرت انگیز قیمت پر کرس مورس کو خریدا اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل نیلامی کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔مورس کا بیس پرائس 75 لاکھ روپے تھا ۔ اسی کے ساتھ مورس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔کرس مورس ٹی 20 کے بہترین آل راونڈر ہیں مورس کا اسٹرائیک ریٹ ٹی 20 میں 151.02 ہے ۔ وہ 218 میچوں میں 17 کی اوسط سے 7.75 کی اکنامی سے 270 وکٹ لے چکے ہیں ۔اس سے پہلے یوراج سنگھ 16 کروڑ ، پیٹ کمنس ساڑھے پندرہ کروڑ اور بین اسٹوکس ساڑھے چودہ کروڑ فروخت ہوئے تھے ۔ جبکہ رواں نیلامی کے دوران ہی گلین میکسویل کو آر سی بی نے 14 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا ہےاس نیلامی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل

نے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی ہے ، جس کے اب 192 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں ۔ آٹھ فرنچائزی 61 جگہوں کو بھرنے کیلئے نیلامی میں شرکت کررہے ہیں ۔ نیلامی کی فہرست میں 164 ہندوستانی اور 125 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے ۔نیلامی کے دوران کرس مورس کو لے کر فرنچائزیوں کے درمیان کافی جنگ دیکھنے کو ملی ۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والےمحمد اظہر الدین جنھوں نےسید مشتاق علی ٹرافی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں طوفانی سنچری بنا کر سرخیوں میں آنے والے کیرالا کے محمد اظہر الدین کو رائل چیلینجرز بنگلور نے 20 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔گھریلو سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تامل ناڈو سےتعلق رکھنے والے شاہ رخ خان کو پنجاب کنگز نے 5 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا۔ ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھا۔