ممبئی ،18فروری
زین نیوز ڈیسک
کمشنر آف پولیس (ممبئی ریلویز) کی حیثیت معروف آئی پی ایس افسر قیصر خالد نے اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرلیا ہے،واضح رہے کہ قیصر خالد ہندوستانی پولیس سروس کے افسر ہیں اور ان کاتعلق بہار کے آرریہ سے ہےاپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایس آفسر قیصر خالد نےاپنے پیغام میں کہاکہ ریل کے لاکھوں مسافروں کی خدمت اور حفاظت کے لئے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ،اسے وہ بخوبی انجام دینگے ۔ممبئی ریلویز پولیس محکمہ کے تحت ضلع پالگھر میں گجرات کی سرحد اور وہاں سےممبئی شہر ، ممبئی مضافاتی حلقہ، تھانہ ، نوی ممبئی تک اور وہاں سےناسک کی سرحد تک واقع ہے،کمشنر آف پولیس ممبئی ریلویز کے عہدہ کے جائزہ حاصل کرنے کے بعددوست احباب اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارکبادی اور دعاوٌں و نیک تمناوں کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے قیصر خالدنےاس ایقان کا اظہار کیا کہ وہ تمام کی تواقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ واضح ہوکہ وہ ایک اُردوداں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور شاعر بھی ہیںاُردو زبان وتہذیب کے فروغ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں ،ان کے تقرر سے اردو داں طبقہ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہےقیصر خالد نے پولیس محکمہ کی خدمات کے ساتھ ساتھ زبان اور تہذیب اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے خدمات انجام دی ہے،خصوصی طور پر مادری زبان اردو کی ترقی ،ترویج اور تشہیرکے لیے سرگرم ہیں۔اردو اور ہندی دونوں زبانوں کے شاعر ہیں2005 میں قیصر خالد نے اردو شاعر سید علی محمد شاد عظیم آبادی کے شعری مجموعے کی تدوین کی اور اس کی اشاعت کی ‘شاور عصر’ (اوقات شعور) کے عنوان سے 2014 میں شائع ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں قیصر خالد کو 2015 میں مہاراشٹرریاست اردو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا انہوں نے اردو شاعری کی انتھولوجی پر دو کتابیں لکھی ہیں۔ جو غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے اور وہ مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کے انعام یافتہ بھی ہیں۔