ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی جمعیۃ العلماء کاماریڈی کی اپیل۔

تازہ خبر تلنگانہ

ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی جمعیۃ العلماء کاماریڈی کی اپیل۔

کاماریڈی : 17/جولائی
(پریس ریلز)

حافظ ہاشمی حلیمی پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق صدر جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی مولانا عبدالرقیب قاسمی کی ہدایت پر حضرت مولانا شیخ احمد مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی نے صحافتی بیان میں ضلع کاماریڈی کی عوام بالخصوص مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنا اور اپنے ارکان خاندان کے ناموں کی تنقیح کرالیں، اور جن کی عمر 18 سال ہوگئی ہو ان کے نام ضرور درج کروائیں،

اگر ناموں کی غلطیاں ہیں، یا ووٹر لسٹ سے انتقال وغیرہ کی وجہ سے ناموں کا اخراج ہو، اسی طرح دوسرے علاقوں کو منتقل ہوگئے ہوں تو ناموں کو ٹرانسفر کرنے کی بھی حکومت کیجانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے،

اس سلسلہ میں جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی کیجانب سے اپنی منتظمہ کی مشاورت کے بعد ووٹر رجسٹریشن اور تنقیحاتی کاموں کے لیے کاؤنٹرز لگائے جائیں گے، حافظ مجاہد حلیمی صدر سٹی جمعیۃ العلماء کاماریڈی نے کہا کہ ووٹ اقلیتوں کا جمہوری بنیادی حق ہے، اور اپنے متعلقہ تمام حلقہ جات میں صدفیصد ووٹر لسٹ کی تیاری اور سو فیصد ووٹنگ کی فکر کرنا یہ ہمارا شرعی امر بھی ہے

ریاستی جمعیۃ العلماء کے صدر مکرم حضرت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے ایک موقع پر وضاحت کی تھی کہ ہمیں اپنے ووٹ دینے کا حق تب ہی حاصل ہوگا جبکہ ہمارا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہوگا، اکثر مسلم علاقوں میں ووٹر آئی ڈی کے مسئلہ میں کام جس طرح ہونا چاہئے اس طرح نہیں ہوپاتا، ہم لوگ اس سلسلہ میں دلچسپی بھی نہیں لیتے ہیں جس کی وجہ سے ووٹ ڈالتے وقت بہت سی پریشانیاں آتی ہیں

، ووٹ ڈالنا ایک ملی فریضہ، ایک گواہی اور ہمارا جمہوری حق ہے، جس کیلئے ووٹرآئی ڈی ضروری ہے، جس سے ہماری شناخت اور پہچان ہوتی ہے،

اس موقع پر تمام دانشوران اور دینی ملی تنظیموں کے ذمہ داران و کارکنان علماء، ائمہ اور مساجد کے صدور سے اپیل کی کہ عوام الناس میں اس ووٹر لسٹ سے متعلق شعور بیدار کریں، اپنے رشتہ داروں و پڑوسیوں کو اس جانب توجہ دلائیں، منڈلوں، تعلقہ جات میں کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کا ووٹرلسٹ میں ناموں کا اندارج کروائیں۔

اس موقع پر مولانا اعجاز حسین اشرفی صدر دینی تعلیمی بورڈ کاماریڈی، مفتی ساجد، مولوی عبدالرحمن صوفی نائبین صدور جمعیت العلماء، مفتی مجاہد جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کاماریڈی، حافظ مجاہد حلیمی صدر سٹی جمعیت العلماء، حافظ اسلم خازن سٹی جمعیت العلماء ودیگر احباب وکارکن موجود تھے۔