بھوپال سے دہلی کے حضرت نظام الدین ٹرمینل جانے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے کوچ میں آگ لگ گئی۔
مسافر محفوظ
بھوپال:۔17؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے نئی دہلیکے حضرت نظام الدین ٹرمینل جانے والی وندے بھارت ایکسپریسٹرین کے ایک ڈبے کے بیٹری باکس میں آگ لگ گئی۔ آگ اس وقت لگی جب ٹرین رانی کملا پتی اسٹیشن سے نئی دہلی کے نظام الدین کی طرف روانہ ہوئی جسے پہلے حبیب گنج کے نام سے جانا جاتا تھا
کوچ میں 20-22 مسافر سوار تھے اور انہیں فوری طور پر دوسری کوچوں میں منتقل کر دیا گیا۔ عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کچھ عملے نے C-12 کوچ کے بیٹری باکس میں صبح تقریباً 6.45 بجے آگ دیکھی جس کے بعد رانی کملا پتی۔حضرت نظام الدین وندے بھارت ٹرین کو فوری طور پر ودیشا ضلع کے کروائی اور کیتھورا اسٹیشنوں کے درمیان روک دیا گیا۔
کروائی کیتھورا اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے ایک ڈبے کے بیٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ حکام کی ایک ٹیم کو فوری طور پر موقع پر بلایا گیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ریلوے کا عملہ مرمت کا کام کر رہا ہے۔
A #fire broke out in the battery box of a coach of the Bhopal-Delhi #VandeBharatExpress, today, when the train departed from Rani Kamalapati station to Nizamuddin. It was stopped at Kurwai Kethora stn. Fire fighters doused the #Flames and all the passengers are safe.#TrainFire pic.twitter.com/wgSHlFmmit
— Surya Reddy (@jsuryareddy) July 17, 2023
ریلوے نے ایک بیان میں کہاکہ کروائی کیتھورا اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے ایک ڈبے کے بیٹری باکس میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
اس واقعہ کے مناظر میں ایک کوچ میں آگ دکھائی دے رہی تھی، جب کہ کچھ لوگوں کو آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دیگر تصویروں میں مسافروں کو کروائی کیتھورا اسٹیشن پر ٹرین کے باہر انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔