آئیٹا تلنگانہ کے عہدیداروں کا انتخاب

تازہ خبر تلنگانہ
آئیٹا تلنگانہ کے عہدیداروں کا انتخاب
 عبدالمجیب ، محمد نصیرالدین ، سید اظہر الدین بھی شامل
حیدرآباد:۔23؍جولائی
(پریس نوٹ)
تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد یقین الدین نے ریاستی مشاورتی کونسل کے ایک اہم اجلاس میں ریاستی کونسل کے مشورے سے محمد عبدالمجیب سنگاریڈی کو ریاستی نائب صدر ، محمد نصیرالدین سدی پیٹ کو جوائنٹ سکریٹری اور سید اظہر الدین ظہیرآباد کو مالیتی سکریٹری کی حیثیت سے تقرر کیا اور امید ظاہر کی کہ آئیٹا تلنگانہ کو ان ذمداروں سے مزید تقویت ملے گی۔
 اس موقع پر ریاستی صدر و سکریٹری کے علاوہ سید عارف نائب صدر، محمد محمود سہیل، محمد نذیر الدین، اسمہ ذرین ریاستی خاتون سکریٹری بھی موجود تھے۔ متعلقہ عہدیداروں نے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔
 اور  اپنے عہدہ سے حتی الامکان انصاف کرنے اور ساری ریاست کے دورے کرنے کا عزم بھی کیا۔ سکریٹری محمد اصغر حسین نے ان تقررات کو آئیٹا کے لیے خوش آئین قرار دیا ۔