دہلی :  شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر طالبہ کا قتل

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
دہلی :  شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر طالبہ کا قتل
  پارک میں لوہے کی راڈ سے حملہ کر کےملزم فرار
 خبروں میں لڑکیوں کے نام بدلتے ہیں، جرائم نہیں رکتے۔سواتی مالیوال
نئی دہلی:۔28؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
دہلی کے ایک پارک میں ایک لڑکے نے کالج کی طالبہ (لڑکی) پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔ عرفان نے بتایا کہ انہوں نے نرگس کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس نے انکار کر دیا۔
نرگس کے گھر والے اس کی شادی مجھ سے کرانے کو تیار نہیں تھے۔ اسی لیے نرگس نے مجھ سے بات کرنا بھی چھوڑ دیا۔ میں نے آج اسے پارک میں ملنے کے لیے بلایا اور غصے میں آکر نرگس کو مار ڈالا۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں یہ جانکاری دی ہے۔
جنوبی دہلی کے پارک ڈی سی پی چندن چودھری نے بتایا کہ نرگس کی نعش بنچ کے نیچے پڑی تھی- واقعہ کی اطلاع جمعہ کو 12.08 بجے ملی۔ بتایا گیا کہ مالویہ نگر کے شیوالک اے بلاک کے وجے منڈل پارک میں ایک شخص نے لڑکی کے سر پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو نرگس کی نعش پارک میں ایک بینچ کے نیچے پڑی تھی۔ اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا، لاش کے پاس لوہے کی سلاخ پڑی تھی۔ نرگس کملا نہرو کالج کی طالبہ تھیں۔ اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ملزم عرفان (28 سال) سنگم وہاردہلی کا رہنے والا ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔دہلی میں 24 گھنٹوں میں دوسرا قتل کا معاملہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ عرفان نرگس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے انکار کر دیا کیونکہ اس کے پاس نوکری نہیں تھی۔ تجویز ٹھکرانے کے بعد نرگس نے عرفان سے بات کرنا چھوڑ دیا تھا۔
جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندن چودھری کا کہنا ہے کہ "شادی انکار کے بعد لڑکا پریشان ہو گیا تھا اور لڑکی نے اس کے فون لینا بند کر دیا تھا اور اس سے بات نہیں کرتی تھی۔ اسی وجہ سے اس نے اسے مار ڈالا
رینو کا جمعرات کو دہلی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد ملزم آشیش نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور خاتون پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا – دہلی میں جہاں ایک خاتون کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
وہیں دوسری طرف مالویہ نگر جیسے پوش علاقے میں ایک لڑکی کو چھڑی سے مارا گیا۔ دہلی انتہائی غیر محفوظ ہے۔ اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اخباری خبروں میں لڑکیوں کے نام بدلتے ہیں، جرائم نہیں رکتے۔