اردو یونیورسٹی میں تعئین قدر و سوال سازی پر ورکشاپ کا اختتام
حیدرآبادـ:۔13 جولائی
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام قومی آزمائشی خدمات، مرکز براے آزمائش و تعئینِ قدر، ہندوستانی زبانوں کے مرکزی ادارے (سی آئی آئی ایل)، میسور کے زیرِ اہتمام اردو زبان میں ”آزمائش و تعئینِ قدر اور سوال سازی“ پر تربیتی ورکشاپ کا 24 تا 28 جولائی انعقاد عمل میں آیا۔
اختتامی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II و ڈین تعلیم و تربیت نے ورکشاپ کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد اطہر حسین، استاد شعبۂ تعلیم و تربیت اور اس ورکشاپ کے معاون نے مانو کی جانب سے اظہارِ تشکر کیا۔
این ٹی ایس کے نامزد ورکشاپ کے نگراں ڈاکٹر عبد الحلیم نے ورکشاپ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہمیں مانو جیسا خوشگوار ماحول کسی اور ادارے میں اس سے پہلے کبھی نہیں ملا۔
ڈاکٹر سلیم احمد نے این ٹی ایس کی جانب سے کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ اس طرح کے ورکشاپ آگے بھی مانو کی تہذیبی فضا اور تعلیمی ماحول میں ہوتے رہیں گے۔
شرکاءڈاکٹر فہیم الدین احمد ، ڈاکٹر کہکشاں ، ریسرچ اسکالرس عاکف حیدر اور محمد محتشم نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر طیب علی خان نے نظامت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد خان، ڈاکٹر رضوان احمد وغیرہ کے بشمول دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بھی موجود تھے ۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر