Women-beauty-parlour

حیدرآباد:شوہر کی خواہش پوری کرنے بیوٹی پارلر جانے والی خاتون کو غیر متوقع جھٹکا

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:شوہر کی خواہش پوری کرنے بیوٹی پارلر جانے والی خاتون کو غیر متوقع جھٹکا
حیدرآباد:۔3؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
 حالیہ دنوں میں ہر کوئی ذاتی خوبصورتی پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔ اس کے لیے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں عورتوں میں خوبصورت بننے کی خواہش بہت معمولی اور قابل قبول ہوتی ہے۔میک اپ کے ذرائع سے اپنے چہرے کی خوبصورتی کو نکھار لیتی ہیں۔
میک اپ استعمال کرتی ہیں، خوبصورت کپڑے پہنتی ہیں اور اپنے بالوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں ایسے ہی ایک خاتون کو سجنےسنورنے کی خواہش پر زبرست جھٹکا لگااور خاتون کی خوبصورت بننے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
 ایک خاتون کو اپنے شوہرکی خواہش کی ماڈل کے طور پر دیکھنے کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کو دھچکا لگا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر کی ایک خاتون عابڈس کے علاقے میں واقع نیو کوئین بیوٹی سیلون  بیوٹی پارلر گئی تاکہ خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے لمبے بال کٹوا سکیں
 وہاں کی بیوٹیشن نے بالوں میں تھوڑا سا تیل لگایا اور بال کٹوائے۔ لیکن تیل لگانے کے فوراً بعد بال گرنے لگے۔ تھوڑی دیر بعد سر کے سارے بال جھڑ گئے اور حیران عورت گھر کی طرف دوڑ پڑی۔
بیوٹی پالر سے واپس ہوئی بیوی کے سر پر بال نہ ہونے پر دیکھ کر شوہر حیران  و ششدر رہ گیا۔ جس کے بعد بالوں کو لیکر  دونوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی۔
 بعد ازاں متاثرہ خاتون اپنےسر سے جھڑے ہوئے بالوں کو پکڑے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ اس نے بیوٹی پارلر کے تعلق سے اپنی  شکایت  درج کروائی  جہاں اس نے اپنے بال کٹوانے گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر عابڈس  پولیس نے بیوٹی پارلر کے خلاف ایک مقدمہ درج راجسٹرڈ کرلیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔
خاتون نے کہاکہ میرے تمام بالوں کو ایک خاص ہیئر اسٹائل بنانے کے لیے جلا دیا گیا تھا۔اس کے بعدپارلر مینیجر نے اپنے ہربل ہیئر آئل لگانے کو کہااس کے استعمال کے بعد میرے بال بالکل گر گئے۔
پانی لگائیں یاکنگھی بھی کریں تو بال گر جارہے ہیں میرے بالوں کو مکمل طور پر ٹھیک کرنے کے لیے علاج دکھایا جانا چاہیے۔ہم چاہتے ہیں کہ پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے۔