سنگاریڈی: 21؍فروری
زین نیوز
تلنگانہ ریاست کے سنگار یڈی کے ضلع ائی ڈی اے بلارم صنعتی علاقہ کی این ائی ایس الکٹرانک پرائیویٹ لمٹیڈ فیکٹری میں اتوار کی شام ساڑے چار بجے کے درمیان زوردار دھماکہ ہواجس میں ایک خاتون مزدور ہلاک اور نو مزدور بری طرح سے زخمی ہو گۓ ۔ مرنے والی خاتون کی پولیس نے رادھکا کی حیثیت سے شناخت کرلی جو مزدوربتائ گئی ہے۔جبکہ وجئے کمار یادو‘ انویش کے بشمول پانچ مزدووں کی حالات تشویشناک ہے ‘ جبکہ مزیدنو مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں بتاتا جاتا ہے کہ فیکٹری میں کایلس کو گرام کے دوران گرمی کی حدت بڑھنے کی وجہ سے یہ دھماکہ پیش آیا ۔مزدوں کا کہنا ہے کہ ہیٹر کے پھٹ پڑنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے ۔جس وقت دھماکہ ہوا تھا س وقت کمپنی میں سو مزدور کام کررہے
زخمیوں کو باچوپلی کے ممتا ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ہے آئی ڈی اے بلارم سی آئی جی پرشانت نے بتایاکہ فیکٹری میں پیش آئے دھماکہ پر ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزدوروں کے مطابق دھماکہ اتناشدید تھاکہ فیکٹری دیواروں میں داڑیں پڑگئیں اور اس کے شیڈ اڑگئے