Himachal Land landslide

اترکھنڈ اورہماچل پردیش میں زمین کھسکنےاور بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

تازہ خبر قومی
اترکھنڈ اورہماچل پردیش میں زمین کھسکنےاور بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، کئی لاپتہ
زمین کھسکنے اور ملبے کے گرنے سے 200 سے زیادہ سڑکیں بند اور  ناقابل رسائی
 شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر منہدم، 5 ہلاک: 30 سے ​​زائد ا فراد دب گئے
شملہ؍دھرم شالہ:۔14؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
اترکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بارش کی تباہ کاریا ں جاری ہیں ہماچل پردیش میں گزشتہ 55 گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ہماچل پردیش سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ملک کی سب سے زیادہ متاثر ریاست رہی ہےسولن کے جدون گاؤں میں بادل پھٹنے سے کافی نقصان ہوا ہے۔ دو گھر بہہ گئے۔ ہماچل میں بارش کی وجہ سے کہرام مچ گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 لوگوں کی موت کی خبر ہے
ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پیر کی صبح سات بجے موسلادھار بارش کی وجہ سے شیو باوڑی کا مندر مٹی کے تودے کی لپیٹ میں آگیا۔ جس کی وجہ سے یہاں موجود 25 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ اب تک 2 بچوں سمیت 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ یہ مندر شملہ کے نواحی علاقے بالو گنج میں سمر ہل پر واقع ہے۔ ساون پیر کی وجہ سے مندر میں صبح سے ہی ہجوم تھا۔
temple Simla
وہیں اترکھنڈ میں موسلا دھار بارش نے ریاست کے کئی اضلاع میں پانی بھرنے اور سیلاب کی وجہ سے معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک دہرادون سمیت 6 اضلاع میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
 اترکھنڈ  رودرپریاگ ضلع کے گوری کنڈ میں ابھی بھی تلاشی مہم جاری ہے۔ ہفتہ کو مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ اب تک کل 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ 4 اگست کو یہاں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد دب گئے تھے۔
سی ایم سکھوندر سنگھ سکھو بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ملبہ ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سی ایم کے میڈیا ایڈوائزر نریش چوہان نے کہا کہ 10 سے 15 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
 ترسالی میں حالیہ مٹی کے تودے نے کیدارناتھ جانے والے پانچ یاتریوں کے ساتھ ایک کار دب گئی جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ کیدارناتھ دھام کی طرف جانے والی گپت کاشی-گوری کنڈ ہائی وے کا تقریباً 60 میٹر بری طرح سے تباہ اور بہہ گیا ہے۔
 اتراکھنڈ کے مال دیوتا میں مسلسل بارش کے درمیان دہرادون ڈیفنس کالج کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے۔ منڈاکنی ندی میں سیلاب کی وجہ سے رودرپریاگ-گوری کنڈ ہائی وے کو چمولی ضلع کے بانس بادا گاؤں کے قریب بند کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بدری ناتھ قومی شاہراہ پر نقل و حرکت رک گئی ہے۔
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کی بالہ وادی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ بیاس دریا میں تیزی ہے۔ حکام کے مطابق یہاں بہت سے سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
گزشتہ دو دنوں میں ریاست میں 30 سے ​​زائد مکانات کو مکمل اور 180 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران تقریباً 140 گوشالوں، دکانوں اور گھاٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے
۔سرکاری حکام نے اطلاع دی ہے کہ شدید بارش اور پہاڑیوں سے زمین کھسکنے اور ملبے کے گرنے کے واقعات کی وجہ سے ہماچل پردیش میں 200 سے زیادہ سڑکیں ناقابل گزر  بند اور ناقابل رسائی ہیں۔
۔وزیراعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے یہ فیصلہ شدید بارش کی وجہ سے طلباء کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر سیکرٹری تعلیم نے 14 اگست کو تمام سرکاری خانگی ا سکول اور کالج بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ریاست کے تمام تعلیمی ادارے 14 اگست کو بند رہیں گے
گزشتہ دو دنوں میں 30 سے ​​زائد مکانات کو مکمل اور 180 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران تقریباً 140 گوشالوں، دکانوں اور گھاٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حکام نےبتایا کہ مانسون کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے 7020.28 کروڑ روپے کے زبردست نقصان ہوا مزید برآں سرکاری معلومات کے مطابق ریاست میں 1376 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 7935 مکانات کو اب تک جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
شملہ کے ایس پی سنجیو گاندھی نے بتایا کہ شیو باوڑی مندر میں صبح 7.30 بجے مٹی کا تودہ گرا۔ جس کی وجہ سے مندر میں 20 سے 25 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے بتایاکہ257 میں سے 66 لوگ مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ سڑک حادثات یا دیگر وجوہات کی وجہ سے 191 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اور 32 لوگ لاپتہ ہیں اور 290 لوگ زخمی ہوئے ہیں،
موسلا دھار بارش سے منڈی ضلع کی وادی بلہ میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بیاس دریا میں تیزی ہے۔ حکام کے مطابق کئی سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
اگلے چوبیس گھنٹوں میں  ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی اتر پردیش، سکم، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، تریپورہ، میزورم، سکم میں موسلادھار بارش ہوگی جبکہ جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ میں اوسطً درمیانی بارش ہوگی: