جگتیال:22؍فروری
زین نیوز
جگتیال ضلع کے ویلگاٹور منڈل چیرالہ پلی موضع میں آج صبح ایک دل دہلادینےو الا واقعہ پیش آیاجہاں شنکر نامی شخص نے اپنی 42؍سالہ بیوی اشونی سجاتا کےسرپر کلہاڑی سے بےدردی کےساتھ وار کردیا جس کی وجہ سے اسکی برسر موقع ہلاکت واقعہ ہوگئی ۔سجاتا کی نعش خون میں لت پت حمام میں پائی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ شنکر شراب اورخماز باری کا عادی تھا شراب اور جوئے کا شوقین تھا کوئی کام نہیں کرتا تھا جس پر آئے دن میاں بیوی میں لڑائی جھگڑ ے ہوا کرتے تھے‘گذشتہ رات بھی شنکر نے حالت نشہ میں مکان پہنچ کر اپنی بیوی سے جھگڑا کیا تھا اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں بیوی سے لڑائی جھگڑا کرنے کے بعد حالت برہمی میں کلہاڑی سے سر پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ واقع کی اطلاع پر ویلگا ٹور پولیس جائے واردات پر پہنچ کر ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیااور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے جگتیال منتقل کردیا۔
بیوی کو کلہاڑی سےہلاک کرنے کاواقعہ کے بعد موضع میں غم و اندوہ کی لہر ڈور گئی اور موضع کی عوام کثیر تعداد میں مقتولہ کے مکان پہنچے۔