راہول گاندھی امیٹھی سےدوبارہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گے
اترپردیش کانگریس کے نو منتخب صدر اجے رائے کا اعلان
پرینکا گاندھی کے حلقہ کا بھی انکشاف
اترپردیش کانگریس کے نو منتخب صدر اجے رائے کا اعلان
پرینکا گاندھی کے حلقہ کا بھی انکشاف
لکھنؤ:۔18؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
اترپردیش کانگریس کے نو منتخب صدر اجے رائے نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی دوبارہ امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ اتر پردیش کانگریس کے صدر بننے کے بعد وہ دہلی سے وارانسی پہنچے تھے۔
کانگریس کی ریاستی یونٹ کے نئے سربراہ نے وارانسی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کے بارے میں بھی ایک بڑی بات کہی۔
بنارس سے پرینکا گاندھی کے الیکشن لڑنے کے امکان کے بارے میں اجے رائے نے کہا کہ پرینکا گاندھی اپنی خواہش کے مطابق کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ کانگریس کا ہر کارکن عام آدمی پرینکا گاندھی کے ساتھ ہوگا۔
راہول گاندھی کے سوال پر اجے رائے نے کہا کہ راہول گاندھی صرف امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ اسمرتی ایرانی کو اب بتانا چاہیے کہ چینی 13 روپے فی کلو ملنے لگی ہے یا نہیں؟
لوک سبھا انتخابات میں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کا پورا حساب دے گی۔ یہی نہیں پرینکا گاندھی کے بنارس سے الیکشن لڑنے کے سوال پر اجے رائے نے کہا کہ پرینکا گاندھی جہاں سے چاہیں الیکشن لڑ سکتی ہیں۔
اتر پردیش کانگریس کا صدر بننے کے بعد پہلی بار بنارس پہنچے اجے رائے کا بنارس ہوائی اڈے پر کارکنوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ کارکنوں نے اپنے قائد کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اجے رائے نے 2024 کے انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کا جوش بھر دیا۔
ہنکار اور ہر ہر مہادیو کے نعروں کے ساتھ بی جے پی کو ریاست اور ملک کے اقتدار سے بے دخل کرنے کا عہد لیا۔ اوم پرکاش راج بھر کے تئیں ان کا رویہ دیدنی تھا۔ کھلے عام نشانہ بنایا
