روبینہ دلائک بگ باس 14 کی فاتح

تازہ خبر قومی

ممبئی :22؍فروری
زین نیوز
بگ باس 14 گرینڈ فائنل اداکارہ روبینہ دلائک اس سیزن کی فاتح کے طور پر سامنے آئیں۔ انہوں نے راہول ویدیا ، ایلی گونی ، راکھی ساونت اور نکی تمبولی کو شکست دے کر بگ باس 14 اور 36 لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی بھی اپنے نام کرلیا۔بگ باس کی میزبانی کرنے والے سلمان خان نے اتوار کے روز روبینہ دلیک کو بگ باس 14 کی فاتح قرار دینے کا اعلان کیا۔وہیں فائنل راؤنڈ تک پہنچنے والوں میں دلیک اور ویدیا کے علاوہ اداکارہ نکی تمبولی، علی گونی اور راکھی ساونت بھی شامل تھیں۔ تمبولی تیسرے مقام پر گونی چوتھے نمبر پر رہے۔ راہل ویدیا پہلے رنر اپ تھے روبینہ دلائک توقع کے مطابق وہ فاتح کی حیثیت سے ابھریں اس پروگرام کے آغاز سے ہی وہ ناظرین کی پسند کا درجہ رکھتی تھیںان کا سفر قابل قدر تھا اور بگ باس نے انہیں ‘گھر کی مشکل ترین خاتون’ قرار دے دیا۔ روبینہ دلائک نے بگ باس 14 کے گھر میں 140 دن قیام کیا اور ابتداء سے آخری وقت تک رہی۔ اس طرح ، انہوں نے شو میں اپنی مضبوط شخصیت دکھائی۔ طوفانی انداز میں دوستوں کی حمایت کی اور مداحوں کا دل جیت لیا بگ باس میں روبینہ دلائک نے ہمیشہ حق کی حمایت کی اور وہ اس کے لئے لڑی اور کام کے دوران مداحوں کو اپنے انداز میں تفریح ​​فراہم کیا۔ ابتدا میں یہ واضح کردیا تھا کہ شائقین ان کے دل جیتنے آئی ہیں
روبینہ دلائک نے خود کو بدسلوکی اور بدتمیزی سے دور رکھاجب بھی موقع آتا ، روبینہ دوسروں اور اپنی عزت کی خاطر آواز اٹھاتیاوروہ واحد کھلاڑی تھیں جو نہ تو گھر کھبی سے باہر چلی گئیں ، نہ ہی انہوں نے کو کبھی اپنا کمزور پہلو دکھایا۔