نئی دہلی :22؍فروری
نمائندہ خصوصی
پڈوچیری(پانڈیچری) میں کانگریس کے زیر قیادت حکومت بالآخر گر گئی چیف منسٹر مسٹر نارائن سوامی ایوان اسمبلی میں اپنی طاقت بتانے میں ناکام ہوگئے درکار اکثریت نہ ہونے سے چیف منسٹر ایوان سے واپس ہوگئے طاقت کے مظاہرے کے لئے پڈوچیری کا آج خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا ایوان کے آغاز کے ساتھ چیف منسٹر مسٹر نارائن سوامی نے تحریک خط اعتماد کو پیش کیا تاہم تحریک پر رائے دہی ہونے سے قبل نارائن سوامی اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ باہر نکل گئے جس پر اسپیکر اسمبلی وی پی شیوا کندو نے تحریک اعتماد کی ناکامی کا اعلان کیا دوسری جانب سے چیف منسٹر مسٹر نارائن سوامی اپنےعہد ہ سے استعفیٰ دینے
کے لئے عمارت اسمبلی سے سیدھے راج بھون روانہ ہوگئے ۔راج بھون کے پاس چیف منسٹر نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لفٹنیٹ گورنر ڈاکٹر تمیلا سائی سوندریا راجیم سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مکتوب استعفیٰ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز دو مزید ارکان اسمبلی نے کانگریس ڈی ایم کے حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے نتیجے میں حکومت نے 30 رکنی ایوان میں اکثریت کھو دی۔پیر کے روزمزید چار اراکین اسمبلی کے استعفیٰ دینے اور ایک اور ایم ایل اے کو برخواست کرنے کے بعد حکومت کو ایوان اسمبلی میں اپنی طاقت کامظاہرہ پیش کرنا تھا جس میں نارائن سوامی حکومت ناکام ہوگئی اور کانگریس کےزیر قیادت حکومت پدوچیری میں اقتدار سے محروم ہوگئی