تلنگانہ میں بی جے پی کے اقتدار حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، اگلا چیف منسٹر بی جے پی کا ہوگا
بی جے پی کے سی آر اور اویسی کے خلاف لڑے گی
، کانگریس 4G اور بھارت راشٹرا سمیتی 2G پارٹی۔کھمم میں وزیر داخلہ امت شاہ کا خطاب
بی جے پی کے سی آر اور اویسی کے خلاف لڑے گی
، کانگریس 4G اور بھارت راشٹرا سمیتی 2G پارٹی۔کھمم میں وزیر داخلہ امت شاہ کا خطاب
کھمم: ۔27؍اگست
(زین نیوز)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کو 4G پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ایک ہی خاندان کی چار نسلوں نے چلایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر کی پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی کو 2 جی اور مجلس کو 3G پارٹی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی یہ مودی جی کی پارٹی ہے جو تلنگانہ میں اقتدار میں آئے گی۔
کے سی آر کا خیال ہے کہ وہ گرفتاریوں سے بی جے پی لیڈروں کو ڈرا سکتے ہیں۔ کے سی آر اور کے ٹی آر اگلے الیکشن میں وزیر اعلیٰ نہیں ہوں گے۔” اس بار صرف بی جے پی لیڈر ہی وزیر اعلیٰ ہوں گے
انہوں نے کہا کہ کے سی آر نےاسد الدین اویسی کے ساتھ اتحاد کرکے تلنگانہ کی آزادی کی جنگ کے جنگجوؤں کے خواب چکنا چور کردیئے ہیں۔کے سی آر کی حکومت اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ کے سی آر کی پارٹی اگلے انتخابات میں شکست سے دوچارہو گی۔امیت شاہ نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی تلنگانہ میں کمل کھلے گا۔”
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کھمم میں منعقدہ "رعیتو گوسہ۔بی جے پی بھروسہ” کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو پہلے جواہر لال نہرو، پھر ان کی بیٹی اندرا گاندھی، پھر ان کے بیٹے راجیو گاندھی اور اب راجیو کے بیٹے راہول گاندھی چلا رہے ہیں۔اس بار نہ تو 2G اور نہ ہی 4G جیت پائے کی کیونکہ یہ وقت بی جے پی کے اقتدار میں آنے کا ہے۔
انھوں نے کہاکہ "کے سی آر حکومت” کو گھر ے میں لایا جانا چاہئے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار میں لانا چاہئے۔ کانگریس اور بی آر ایس دونوں خاندانی پارٹیاں ہیں۔ اگر کانگریس سونیا کے خاندان کے لئے کام کر رہی ہے تو بی آر ایس کلوا کنٹلہ کے خاندان کے لئے کام کر رہی ہے۔ کار کا اسٹیئرنگ مجلس کے ہاتھ میں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی کبھی کے سی آر اور اویسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ہم ان کے خلاف لڑیں گے۔ دراصل کچھ دن پہلے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی آر ایس سے بی جے پی پر ملاقات کے بارے میں کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد بی جے پی اور کے سی آر مل کر حکومت بنائیں گے۔
امیت شاہ نے کہاکہ سب جانتے ہیں کے سی آر چاہتے ہیں کہ ان کے بعد ان کے بیٹے کے ٹی آر وزیر اعلیٰ بنیں۔ لیکن اگلے الیکشن میں ایسا نہیں ہونے والا۔ اس بار بی جے پی سے کوئی شخص تلنگانہ کا وزیر اعلیٰ بنے گا۔
تلنگانہ میں اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس وقت تلنگانہ میں بھارت راشٹرا سمیتی کے سی آر کی حکومت کی ہے۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس نے 119 میں سے 88 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ کانگریس کو 19، اے آئی ایم آئی ایم کو 7 اور ٹی ڈی پی کو 2 سیٹیں ملیں۔ بی جے پی نے 118 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے لیکن انہیں صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی۔
2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے تلنگانہ کے انتخابات جنوب میں بی جے پی کے لیے لٹمس ٹیسٹ ہوں گے۔ اس وقت کسی بھی جنوبی ریاست میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے۔ ایک ریاست کرناٹک کو چھوڑ کر بی جے پی کسی بھی ریاست میں دوسرے نمبر پر بھی نہیں ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ بی جے پی کس طرح جنوبی ریاستوں میں ووٹروں کو سنبھالتی ہے۔