حکومت کا گھریلو گیس سلنڈر پر 200 روپے سبسڈی دینے کا اعلان
مرکزی کابینہ کا فیصلہ اجولا اسکیم کے تحت گھریلو سلنڈر پر 400 روپے کی سبسڈی
نئی دہلی:۔29؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
مرکزی کابینہ نے گھرانوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے منگل کو تمام صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 200 روپے فی سلنڈر کی کمی کو منظوری دے دی
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے رکھشا بندھن کے موقع پر ماؤں اور بہنوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر پر 200 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔
قیمتوں میں کٹوتی کا اطلاق پردھان منتری اجولا یوجنا (PMUY) میں اندراج شدہ صارفین پر بھی ہوتا ہے، یعنی فائدہ اٹھانے والوں کو اب فی 14.2kg-LPG سلنڈر 400 روپے کی کل سبسڈی ملے گی۔
#WATCH | "…The prices of the LPG gas cylinders for domestic use have been brought down by Rs 200 per cylinder, for each and every user. At the same time, 75 lakhs new gas connections will be given under the 'Pradhan Mantri Ujjwala Yojana'…'Pradhan Mantri Ujjwala Yojana'… pic.twitter.com/2dJoUQv86c
— ANI (@ANI) August 29, 2023
اس کے ساتھ ہی اجولا اسکیم کے تحت مرکزی کابینہ نے گھریلو سلنڈر پر 400 روپے کی سبسڈی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ تمام صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے 200 روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا۔ سبسڈی دینے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کیا گیا۔
مرکزی حکومت نے منگل کو گھریلو گیس سلنڈر (14.2 کلوگرام) کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی کی ہے۔ اس کے ساتھ اب دہلی میں قیمت 1103 روپے سے کم ہو کر 903 روپے، بھوپال میں 908 روپے، جے پور میں 906 روپے پر آ گئی ہے۔ نئی قیمت 30 اگست یعنی رکھشا بندھن کے دن سے لاگو ہوگی۔
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پی ایم مودی نے اونم اور رکشا بندھن کے تہوار پر قیمتیں کم کرکے بہنوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔
اس کا فائدہ ملک کے 33 کروڑ صارفین کو ملے گا۔ اس فیصلے سے مالی سال 2023-24 میں حکومت پر 7,680 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت 75 لاکھ نئے اجولا کنکشن تقسیم کرے گی۔
اس سال 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے حکومت کا یہ قدم بہت اہم ہے۔ راجستھان میں کانگریس نے اس سال یکم اپریل سے بی پی ایل خاندانوں کو 500 روپے میں گیس فراہم کرنے کی اسکیم نافذ کی ہے۔
مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس نے 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں نومبر-دسمبر میں انتخابات ہیں۔
اس سے قبل مارچ میں قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی مارچ 2023 میں 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 1103 روپے تک پہنچ گئی۔اس سے قبل 6 جولائی 2022 کو قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کا فائدہ 12 گھریلوگیس سلنڈروں پر ملے گا۔ اسی طرح، اجولا اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے کو 400 روپے کی سبسڈی کا فائدہ بھی صرف 12 سلنڈر تک ہی درست ہوگا۔
پردھان منتری اجولا یوجنا 2016 میں شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت حکومت غربت کی لکیر (بی پی ایل) سے نیچے رہنے والے خاندانوں کو مفت میں ایل پی جی کنکشن دیتی ہے۔
سبسڈی حاصل کرنے کے لیے آپ کا آدھار گیس کنکشن سے منسلک ہونا چاہیے۔ 14.2 کلو کے ایل پی جی سلنڈر پر 200 روپے کی سبسڈی دستیاب ہے۔
حکومت ہند اجولا سلنڈر پر 3600 روپے خرچ کرتی ہے۔2014 سے 23 تک وزیراعظم نے بہت سے فیصلے لیے۔ حکومت ہند اجولا سلنڈر کے لیے 3600 روپے خرچ کرتی ہے۔ 9 کروڑ 60 لاکھ بہنوں کو مفت گیس کنکشن دئیے۔