سچن ٹنڈولکر کے آن لائن گیم کے اشتہار کے خلاف احتجاج
بھارت رتن واپس کرنے کا مطالبہ۔
ممبئی:۔ 31؍اگست
(زین نیوزڈیسک)
بھارت رتن سچن ٹنڈولکر کے آن لائن گیم کے اشتہار کو لے کر مہاراشٹر میں تنازعہ بڑ ھتا جا رہا ہے۔ پرہار جن شکتی پارٹی کےصدربچو کڈو نے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
بچو کڈو نے سچن ٹنڈولکر کو آن لائن گیم کی تشہیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج صبح بچو کڈنے اپنے حامیوں کے ساتھ ممبئی میں سچن ٹنڈولکر کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ تاہم بچو کڈو سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےبچو کڈوجو ایکناتھ شندے حکومت کی حمایت کرتے ہیںنے کہاکہ "سچن ٹنڈولکر کے بہت سارے مداح ہیں، اسی لیے وہ جو اشتہارات کر رہے ہیں وہ بچوں سے لے کر سب پر اثر انداز ہو رہے ہیںہمارا سادہ مطالبہ ہے کہ یا تو آپ پیچھے ہٹ جائیں۔
آن لائن گیم کے اشتہار سے یا بھارت رتن واپس کریں۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آنے والے وقتوں میں گنیشوتسو کے موقع پر ہم ہر گنیش منڈل میں ایک چندہ باکس رکھیں گے۔ 10 دن کے لئے اس کے بعد تمام چندہ خانوں سے رقم اکٹھی کی جائے گی اور سچن ٹنڈولکر کو دی جائے گی۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر بچو کڈو نے کہاکہ "ہمیں بہت سے کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ جوئے کے اس کھیل میں پیسہ لگایا جا رہا ہے۔ اگر آپ (سچن تندولکر) آن لائن گیمنگ کی تشہیر کرتے ہیں تو آپ کو مٹکا (جوا) کا اشتہار دینا ہوگا۔ ہمیں بھی اشتہار دینا چاہیے۔” ہم آپ کی مخالفت اس لیے کر رہے ہیں کہ آپ بھارت رتن ہیں
اگر آپ صرف کرکٹر ہوتے تو ہم آپ کی مخالفت نہ کرتے اس ملک میں بھگت سنگھ کو بھارت رتن نہیں ملا، انابھاؤ ساٹھے کو بھارت رتن نہیں ملامہاتما پھولے کو نہیں ملا۔ لیکن آپ کو مل گیا اور آپ اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آن لائن گیمنگ کے اشتہارات آنے والی نسل پر سنگین اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ایسی بہت سی مثالیں ہیں۔ آن لائن گیمنگ خودکشی اور قتل کا باعث بنی ہے۔ اس لیے بھارت رتن ہونے کے باوجود اس طرح کے اشتہارات کرنا سچن ٹنڈولکر کو زیب نہیں دیتا۔
جو مہا وکاس اگھاڑی حکومت (ایم وی اے) میں ریاستی وزیر تھے نے کہاکہ بحیثیت کرکٹر ہمیں سچن ٹنڈولکر ؎پر فخر ہے، لیکن اگر وہ بھارت رتن ہوکر اسطرح آن لائن گیمنگ جوئے کے اشتہارات کرتے ہیں تو یہ قابل قبول نہیں ہے۔ .
امراوتی ضلع کے اچل پور حلقہ کے ایم ایل اے بچو کڈو نے اپیل کی، "کوئی بھی آن لائن گیمنگ کی تشہیر نہ کرے۔ اس کی وجہ سے غریب متوسط طبقے کا معاشرہ تباہ ہو رہا ہے۔ کئی ریاستوں نے اس قسم کے گیمنگ پر پابندی لگا دی ہے۔” ہم وزیر اعلیٰ سے بھی درخواست کریں گے۔ مہاراشٹر میں بھی آن لائن گیمز پر پابندی لگائی جائے۔