Lavniya

تلنگانہ: خاتون کا سسرالی مکان کے سامنے احتجاج

تازہ خبر تلنگانہ وائرل خبریں
تلنگانہ: خاتون کا سسرالی مکان کے سامنے احتجاج
 جگتیال پولیس سے انصاف دلانے کا مطالبہ
جگتیال:۔16؍ستمبر
(زین نیوز)
محبت اور شادی کے نام پر  دھوکہ دہی کے واقعات کے بعد انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے معشوقہ کی جانب سے عاشق کے گھر پر دھرنا اور احتجاج کی خبریں اکثرسوشل میڈیا اور الکٹرانک میڈیا اخباروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔
لیکن شادی کے بعد شوہر کی جانب سے مسلسل ہراسانی کے بعد بیوی کو گھر سے بیدخل کرنے کے واقعہ کے بعد بیوی کی جانب سے دھرنا کی ایسی ہی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائر ہورہی ہے ۔جو شہر جگتیال میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر جگتیال کے کرشنا سے تعلق رکھنے والی لاونیا نامی شادی شدہ خاتون گزشتہ تین دنوں سے سسرالی گھر کے سامنے احتجاج کر رہی ہے
 احتجاج کر ینے والی خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کا شوہر گنگادھر اسے گھر میں داخل نہیں ہونے دے رہا ہے اور وہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکے گھر کے سامنے احتجاج کر رہی ہے۔
بتایا جاتا ہےکہ لاونیا جو گنگا دھر نامی شخص کی تیسری بیوی بتائی جاتی ہے شوہر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر گنگا دھر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔
 پولیس میں شکایت درج کروانے پر گنگادھر نے لاونیا کو گھر سے نکال دیا۔اورگھر او رگیٹ کو تالا گ لگا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا
جس کی وجہ سے وہ خاتون گزشتہ تین دن سے گھر کے گیٹ پر احتجاج کررہی ہے۔مقامی عوام اس خاتون کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس کو کھانے کی چیزیں پانی اور مشروبات دے رہے ۔
متاثرہ خاتون نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کے شوہر نے اسے ہراساں کرتے ہوئے گھر سے باہر کردیا ہے ۔ وہ جگتیال پولیس سے وہ منت سماجت اور اس کے ساتھ انصاف کرنے کی درخواست کررہی ہے۔