ضلع نظام آباد : بھیمگل منڈل میں ایک کانسٹیبل نے کیا انسانیت کا مظاہرہ
نظام آباد:۔18؍ستمبر
(محمدعبدالمصور)
پولیس کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی حفاظت اور مدد کریں۔ جب کوئی شخص خطرے میں پڑتا ہے تو پولیس کا اہم کام ہوتا ہے کہ وہ فوراً مدد فراہم کریں اور ان کی حفاظت کریں۔
اس سے وہ اپنی انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے افراد کی زندگیوں کو بچاتے ہیں۔ کیونکہ وہ سماج کی حفاظت اور امن فراہم کرتے ہیں اور انسانوں کی حقوق کی حفاظت کرتے ہیں انسانیت ہمیں دوسرے انسانوں کے ساتھ اچھے رشتوں کو قائم رکھنے کی پیروی کرنے کی سکھاتی ہے اور یہ ہمارے معاشرتی اور انسانی تمدن کی بنیاد ہے۔
انسان کے درمیان عام محبت و ہمدردی کی فضا اور ماحول پیدا کرنے والا مذہب انسانیت ہے۔ آج کل انسان کے اندر ایک دوسرے سے ہمدردی بہت ہی کم رہ گئی ہے لیکن ایسے میں جب اس طرح کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔
جو واقعی اپنے آپ میں ایک انوکھی مثال بن جاتے ہیں ا
ایسے ہی ایک واقعہ میں تلنگانہ کے ضلع نظام آبادکے بھیمگل منڈل پولیس کانسٹیبل سریش جس نے انسانیت کا مظاہرہ کیا
بھیمگل منڈل کے بابا پور گاؤں میں فصل کے کھیتوں میں ایک شخص کو کیچڑ میں پڑا ہوا پایا فوری طور پرایس آئی ہری بابو کو فون کیا اور اس شخص کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔
جس پر یس ائی ہری بابو نے اس شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی کانسٹیبل سریش نے اس شخص کو کیچڑ سےباہر نکالا اور اسے پانی نہلایا اور کیچڑ کو دھو کر اس کے کپڑےبدلے او ر موضع کے سرپنچ عتیق کے ذریعہ علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا
کیچڑ میں پڑئے ہوئے مجبور و بس بے شخص کو نکال کرعلاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کرنے پر گاؤں کے افراد نے انسانیت کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل سریش کی سراہنا کر رہے ہیں۔