بزم اردو ادب جگتیال کا 7 اکٹوبر کو بین الر یاستی مشاعرہ
جگتیال:۔ 19 ستمبر
(پریس نوٹ)
صدر بزم اردو ادب جگتیال خواجہ لیاقت علی محسن کی اطلاع کے بموجب بزم اُردو ادب جگتیال کے زیر اہتمام ایک بین ریاستی مشاعرہ کا بتاریخ 7 اکٹوبر بروز ہفتہ بوقت 9؍شب مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈہ جگتیال میں بین الریاستی مشاعرہ کااہتمام کیاجارہاہے۔
جن شعراء کی مشاعرہ میں شرکت ہوگی ان کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں ۔ مقصود اشرف ،مالیگاوں،مستقیم ارشد،آکولا ،احدامجد برہانپور (ایم پی) کے علاوحامدبھساولی، بھساول کے علاوہ میزبان شعراء اکرام اپنا کلام سے محضوظ فرمائینگے
دیگر شعراء اکرام کی شرکت متوقع ہے ناموں کاجلد ہی اعلان کیا جائیگا۔
صدر مشاعرہ ، ناظم مشاعرہ اور معزز مہمانان خصوصی کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
بزم اردو ادب جگتیال کے ذمہ داران نے محبان اردو اور ادب دوست احباب سے اس مشاعرہ میں شرکت کرتے ہوئے مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ہے ۔