fire-breaks-out-in-goregaon-building

ممبئی میں 6 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے7 افراد ہلاک۔40 زخمی

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات
ممبئی میں 6 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے7 افراد ہلاک۔40 زخمی
مہلوکین میں دو نابالغ اور دو خواتین شامل ہیں
ممبئی:۔6؍اکتوبر
(زین نیوز)
ممبئی کے گورگاؤں میں جمعہ کو علی الصبح ایک 6 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موت ہو گئی۔ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے سے 46 افراد جھلس گئے۔ عمارت میں پھنسے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
آگ لگنے سے عمارت کی پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی جل گئیں۔ ان میں 4 کاریں اور تقریباً 30 بائک شامل ہیں۔ آگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا کہ آزاد میدان کے قریب ایم جی روڈ پر واقع جے بھوانی بلڈنگ میں صبح 3 بجے کے قریب لگنے والی آگ سے 46 لوگوں کو بچا لیا گیا
مہلوکین میں دو نابالغ اور دو خواتین شامل ہیں میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ صبح تقریباً 3 بجے گورگاؤں ویسٹ کے آزاد نگر علاقے میں واقع جئے بھوانی بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔
آگ میں زخمی ہونے والے لوگوں کو جوگیشوری کے ٹراما سینٹر اور جوہو کے کوپر ہسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے دو نابالغ اور دو خواتین سمیت چھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔عہدیدارنے بتایا کہ آٹھ سے زیادہ فائر ٹینڈروں نے آگ پر قابو پالیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق عمارت کی پارکنگ میں کافی پرانا کپڑا رکھا ہوا تھا جس سے شاید آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ پوری پارکنگ اور عمارت کی پہلی اور دوسری منزل تک پھیل گئی۔
ایک متاثرہ کے رشتہ دار نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کنبہ کے افراد اور رشتہ دار وہاں موجود تھے۔ میری خالہ کی موت ہوگئی ۔ تقریباً 1.30 بجے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر آگ پھیل گئی۔ آگ 7ویں منزل تک پھیل گئی
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، گورگاؤں میں آتشزدگی کے واقعہ میں جان و مال کے نقصان کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔
 ہم بی ایم سی اور ممبئی پولیس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خاندانوں سے میری گہری تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں