منچریال بلدیہ کے د وملازمین کو نوٹس وجہ نمائی

بین الریاستی تازہ خبر

 منچریال :25؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
منچریال بلدیہ میں برسر خدمات د وملازمین کے خلاف نوٹس وجہ نمائی کی اجرائی عمل میں لائی گئ ہے۔ یہ کاروائ دراصل منچریال بلدی گتہ داروں سے کمیشن سے متعلق آڈیو بات چیت کےسوشیل میڈیا میں وائرل ہونے پر کی گئ۔ کمشنر بلدیہ مسزسروپا رانی نے جونیر اسسٹنٹ انیتا ‘ سانیٹری انسپکٹر شیام کے نام محکمہ جاتی کارروائی  کے حصہ کے طورپرنوٹس وجہ نمائی نوٹس( شو کاز ) جاری کی ہے انھوں نے گتہ داروں سے شہری ترقی (پٹنا پراگتی) پروگرام کے تحت خریداری کے معاملہ میں گتہ داروں( کنٹراکٹرس) سے کمیشن طلب کیا تھا۔واضح رہے کہ یہ آڈیو گفتگو ایک ایسے وقت وائرل ہوئ جبکہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے نمایندے بلدی عہدیداروں پربے قاعدگیوں اور دھاندلیوں میں ملوث ہونے کے الزاما ت لگارہے ہیں۔ مذکورہ آڈیو بات چیت کے افشاں ہونے کے بعد کئ ایک سوالات اٹھ رہے ہیں۔