100-monkeys-found-dead

تلنگانہ: سدی پیٹ ضلع میں تقریباً 100 بندر مردہ پائے گئے۔

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ: سدی پیٹ ضلع میں تقریباً 100 بندر مردہ پائے گئے۔
زہر دے کر ہلاک کرنے کا شبہ۔ نمونے جانچ کے لیے فرانزک لیب بھیجے گئے
سدی پیٹ:۔8؍اکتوبر
(زین نیوز )
تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ  کے سی آر جہاں سے نمائندگی کرتے ہیں گجویل حلقہ کے جگدیو پور منڈل کے مونیگڈاپا گاؤں کے مضافات میں تقریباً 100 بندروں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ گاؤں والوں نے اس معاملے کی اطلاع ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کو دی۔
حکام کے مطابق مونی گڈاپا کے کچھ دیہاتیوں نے ہفتہ کی صبح کھیت میں کام کرنے گئے کسانوں نے اپنے کھیتوں کے قریب بندروں کو مردہ دیکھا اور مقامی حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔
 مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ ان بندروں کو زہر کے تجربے سے مارا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ ان میں پینے کے پانی میں کیڑے مار دوا ملا دی گئی ہے۔ گاؤں والوں کو شبہ ہے کہ بندروں کو ان کی موت کے بعد یہاں لاکر پھینک دیا گیا تھا۔
حکام نے بندروں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے ان کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا اور بعد میں لاشیں یہاں پھینک دی گئیں۔حکام نے بتایا کہ نمونے حیدرآباد کی ایک فرانزک لیب میں بھیجے گئے اور رپورٹ ملنے کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔
سال 2020 میں تلنگانہ میں 40 بندروں کی لاشیں ملی ہیں۔نومبر 2020 میں تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں تقریباً 40 بندروں کو زہر دینے سے ہلاک کیا گیا تھا۔
 محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ شنیگاپورم گاؤں کے قریب کئی بندروں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں جو گلے سڑے ہوئے ہیں۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ بندروں کو زہر دے کر مارا گیا اور تھیلوں میں بھر کر پھینک دیا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایس آئی چندرموہن نے بتایا کہ بندروں کی لاشوں کو دوسرے علاقے سے گاڑی میں لا کر یہاں پھینک دیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔