آزادانہ‘ پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات
بی ایس ایف فورسزکے ہمرا ہ جگتیال میں پولیس کافلیگ مارچ
جگتیال:۔25؍اکتوبر
(عمران زین)
جگتیال میں پولنگ کے دوران سیکوریٹی کا احساس پیدا کرنے اور ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے بارڈر سیکوریٹی فورسس (بی ایس ایف) کے کمانڈوز اور پولیس عہدیداروں اورخواتین پولیس عملہ ‘ نے آج شام چار بجے وویکانند منی اسٹیڈیم ( کالج گروانڈ) سے اولڈ بس اسٹانڈ ‘تحصیل چوراستہ‘ ٹاور سرکل ‘ لڈو خواجہ چوراستہ ‘ تین کھنی ‘ قلعہ گڈہ ‘ گنج سے منی اسٹیڈیم تک مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنپریت سنگھ‘ نے بتایا کہ انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان کے مسائل کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔
ضلع ایس پی سنپریت سنگھ‘ ایڈیشنل ایس پیزپربھاکرراؤ‘ بھیم راؤ،بی پی ایس اسٹینٹ کمانڈینٹ دیپ کور،سنیل کمار،ڈی ایس پیز رویندر کمار،وینکٹ سوامی، رویندر ریڈی ، ٹاون انسپکٹر نٹیش،رمنا مورتی، رورل انسپکٹر عارف علی خان،ایس بی انسپکٹر ناگیشور راؤ‘ آر ائی جانی میاں بھی اس فلیگ مارچ میں شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی سنپریت سنگھ‘ نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے وقت کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے۔
انہوں نے آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
ایس پی نے مزید کہا کہ مرکزی مسلح افواج کی دو کمپنیاں(200)اہلکارجگتیال پہنچے ہیں۔ کچھ اور کمپنیاں جلد ہی پہنچ جائیں گی۔ اہم پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افواج کے اہلکار تعینات ہوں گے۔
پولیس کے ساتھ اسٹرانگ رومز اور گنتی کے کمروں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔قبل ازیں ضلع ایس پی کے ہمراہ ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں بی ایف ایس عہدیداروں کے ہمراہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
الیکشن کے دوران مرکزی فورسز کے کردار اور ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کے لیے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں بی ایف ایس عہدیداروں کے ہمراہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ایس پی سنپریت سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی فورسز انتخابات سے پہلے، دوران اور انتخابات کے بعد ضلع پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کریں گی۔ مرکزی فورس کے اہلکاروں کو راستے کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم مقامات پر تعینات کیا جائے