مسلم شادیوں میں آتش بازی ‘ناچ گانےاور ڈی جے پر نکاح نہ پڑھانے کا فیصلہ

تازہ خبر قومی مذہبی

دارالقضاء دارلافتااو ر مساجد کمیٹی کے ذمہ داران کی پھوبال کا متفقہ فیصلہ
بھوپال26؍فروری
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مسلم معاشروں میں شادیوں کے موقع پر غیر اسلامی ‘ رواج عام ہوتا جارہا ہے اور اس کا سدباب انتہائی ضروری ہے اورمسلم معاشرہ میں  شادیوں کے نام پر روز افزوں فضول خرچی ‘ ڈی جے ‘ بینڈ باجے اور آتش بازیوں پر لگانے کی بات تو بہت پہلےسے کی جاری ہے ۔ ان باتوں کو لیکر علمائے دین ‘ شہر قاضی ‘ مفتی کے ذریعہ پروگراموں میں امت مسلمہ سے شادیوں میں شرعی احکام کی پابندی کی بھی تلقین کی جاتی رہی ہے لیکن جب بھی مسلم سماج کے لوگو نے شہر قاضی ‘ مفتی اور علمائے دین کی باتوں پر عمل نہیں کیا تو علمائے دین نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔

دارالقضاء دارلافتااو ر مساجد کمیٹی کے ذمہ داران کی پھوبال میں ہوئی مشترکہ میٹنگ میں باہمی اتفاق سے نہ صرف شادیوں میں بینڈباجے ‘ ڈی جے ‘ آتش بازی اور ناچ گانے کیے جاتے ہوں ایسی شادیوں میں نکاح نہیں پڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے مساجد کمیٹی کے مہتتم یاسر عرفات کہتے ہیں کہ آج کی میٹنگ میں شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی‘ مفتی ابوالکلام قاسمی‘ نائب قاضی سید بابر حسین ندوی ‘ نائب مفتی رئیس احمد خان قاسمی‘ نائب مفتی جسیم داد خان جامعی نے شرکت کی اور سبھی افراد نے اتفاق رائے سے فیصلہ لیا کہ جس شادی یا نکاح کے اندر بینڈ جاجے ‘ ڈی جے ‘ پٹاخے ‘ ( آتش بازی) ناچ گانا ہوگا ‘ پردے کا اہتمام نہیں ہوگا فضول خرچی ہوگی یا بیجا رسومات ہونگی وہاں شہر قاضی ‘ مفتی اور نکاح خواں ‘ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

اس فیصلہ کا اطلاق آج سے ہی ہوگا اور اس کااعلامیہ ( نوٹیفکیشن ) مساجد کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اضلاع میں کیا جائے گا واضح رہے کہ مساجد کمیٹی کا قیام ریاست پھوبال اور انڈین یونین کے بیج ہوئے معاہدے کی روسے عمل میں آیا تھا ۔ مساجد کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دارالحکومت بھوپال کے ساتھ رائسن اور سہیور اضلاع بھی آتے ہیں سماجی تنظیمیں مساجد کمیٹی ‘ دارالقضااور دالافتا کے فیصلہ کو دیر آئد درست آئد قرار دے رہی ہیں

دارالقضاء دارلافتااو ر مساجد کمیٹی کے ذمہ داران نے مسلمانوں یہ بھی گذاراش کی ہے کہ شادی سادگی سے انجام دیں اور مساجد میں نکاخ کا اہتمام کریں ویڈیو گرافی سے بچیں ‘ شادیوںمیں غیر ضروری مصارف اور اصراف سے بچیں
ائمہ حضرات ہر جمعہ یا دوسرے جمعہ ‘ یا تیسرے جمعہ جہیز کی لعنت اور شادیوں میں بیجا اصراف سے آگاہ کریں
شادی او رولیمہ تقریب کے موقع پر ‘ منہ میں گیاس کا تیل ‘ پیڑول لے کر شعلے اُڑائے جارہے ہیںیہ تو غیر اسلامی اور انتہائی ناشائستہ حرکت ہے اسے ترک کریں اس سے خود کرنے والے اور دوسروں کے لئے مضر صحت ہے اور خطرے سے خالی نہیں ہے