Fake-note-racket-busted

تلنگانہ میں جعلی نوٹوں کی تیاری کے ریاکٹ کا پردہ فاش، 4 لاکھ روپے کے نقلی نوٹ ضبط

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
تلنگانہ میں جعلی نوٹوں کی تیاری کے ریاکٹ کا پردہ فاش،
4 لاکھ روپے کے نقلی نوٹ ضبط
ہنمکنڈہ: ۔2؍نومبر
(زین نیوز)
ورنگل کاکتیہ یونیورسٹی کیمپس پولیس اور ٹاسک فورس پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں جعلی کرنسی کا پردہ چاک کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ مشتبہ افراد میں گھن پور (ملوگو) سے تعلق رکھنے والے پوریکا راج کمار، اومکار وشوناتھ راؤ بورے، وشنو کوول اور مہاراشٹر کے ناندیڑ کے ڈونجی سمباجی شامل ہے۔
جمعرات کو چنتاگٹو او آر آر کے قریب معمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس حکام نے 500 روپے کے اصلی نوٹوں میں 85,000 روپے، 500 کی مالیت کے جعلی نوٹ جن کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے دو گاڑیاں اور جعلی کرنسی بنانے کے لیے ضروری سامان ضبط کیا۔
 پولیس رپورٹس کے مطابق، راج کمارجس کا تعلق گھن پور سے ہےجعلی نوٹوں کے ریکیٹ کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کی جرائم میں ملوث ہونے کی تاریخ تھی اور اسے جیل بھی بھیج دیا گیا تھا۔
راج کمار نے راجیشبورا سری کانت اور منتھینا کاویا کے ساتھ مل کر ناندیڑ کے ایک پٹھان کو جعلی کرنسی میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ گاہکوں کو تلاش کرنے کے بدلے کمیشن کی پیشکش کی۔ راج کمار نے دعویٰ کیا کہ وہ دوگنی قیمت پر جعلی نوٹ فراہم کر سکتا ہے۔ پٹھان نے اس کے بعد اومکار وشوناتھ راؤ بورے، کوول اور سمباجی کو ہنمکنڈ ہ روانہ کیا۔
مشتبہ افراد نے راج کمار سے جعلی کرنسی خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور اسے 2 لاکھ روپے حقیقی اصلی نقد فراہم کیے تھے۔ اس کے بعد راج کمار نے انہیں کالے رنگ کے نوٹ فراہم کیے جو 500 روپے کے نوٹ کے سائز میں کاٹے گئے انہیں ہدایت دی کہ ان نوٹوں کو ایک ہائپو محلول میں دھو کر 500 روپے کے اصلی نوٹوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
تاہم پولیس حکام نے راج کمار کو چنتا گٹو پل پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ دیگر تین مشتبہ افراد کو جعلی کرنسی پہنچا رہا تھا۔ دیگر تینوں کو بھی بعد میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر تین مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے کے یو سی پولیس اور ٹاسک فورس کے اعہدیداروں کی مشتبہ افراد کو پکڑنے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔