Fazil

 تلنگانہ کی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے گن میں فاضل نے گولی مار کر خودکشی کرلی

تازہ خبر
 تلنگانہ کی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے گن میں فاضل نے گولی مار کر خودکشی کرلی
حیدرآباد:۔5؍نومبر
(زین نیوز ) 
حیدرآباد شہر میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ تلنگانہ کی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کواس وقت ایک غیر متوقع جھٹکا لگا ان کے بندوق بردار (گن مین ) اے ایس آئی فاضل علی نے خود کو بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔
بتایاجاتا ہے کہ متوفی فاضل نے اپنے  بیٹے اور بیٹی سے بات کرتے ہوئے  بندوق اٹھائی اور پوائنٹ بلینک رینج پر ماتھے پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آیا۔
 اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی وزیر سبیتا ریڈی موقع پر پہنچ گئیں۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی، ویسٹ زون ڈی سی پی اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔ جوبلی ہلز پولیس جائے حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس واقعہ سے ریاست بھر میں سنسنی پھیل گئی۔
وزیر سبیتا ریڈی اس واقعہ سے شدید متاثر ہوئیں۔ پولیس  گن مین کی خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اے ایس آئی فضل علی بحیثت اسکارٹ آفیسر ریاستی وزیر کے ساتھ کام کر رہے تھے
 گن مین فاضل  علی منی کانٹھا ٹفن سری نگر کالونی میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ دنوں سے خاندانی مسائل سے دوچار تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نے شدید ذہنی دباؤ کے بعد خودکشی کی ہے۔
اس واقعے کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس واقعہ سے مقامی سطح پر ہلچل مچ گئی ہے۔ واقعہ کے بعدمقامی لوگ بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر جمع ہوئے اور تفصلات جاننے کی کوشش کیے
بتایا جاتا ہے کہ متوفی نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی۔ پولیس کو ابتدائی طور پر پتہ چلا کہ اس نے خودکشی کی کیونکہ وہ قرض کی وصولی کی ہراسانی برداشت نہیں کر سکتا تھا۔
 فاضل علی نے کچھ عرصہ قبل لون ایپ سے قرض لیا تھا۔ 3 لاکھ ادا کیے گئے۔ تاہم توقع ہے کہ اس نے 10 لاکھ روپے دینے کے مطالبات کی وجہ سے خودکشی کی ہو گی