حیدرآباد: ریلی کے دوران کانگریس اور بی آر ایس کے حامیوں کےدرمیان تصادم؛ 3 زخمی
حیدرآباد: ۔9؍نومبر
(زین نیوز )
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹیوں کے امیدوارپرچہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ اس ترتیب سے ایم ایل اے امیدوار بڑے پیمانے پر ریلیاں اور روڈ شو منعقد کر رہے ہیں۔ شائقین اور کارکن بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔
حیدرآباد رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں جمعرات کو بی آر ایس کے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کے کارکنوں حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔پتھراؤ کے نتیجہ میں پارٹی کے کئی کارکن اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں پارٹیوں کے امیدوار کانگریس کے ملا ریڈی رنگا ریڈی اور بی آر ایس کے منچی ریڈی کشن ریڈی ایک ہی وقت میں ریلیاں نکالیں اور حلقہ میں نامزدگی مرکز تک جلوس نکالا۔
ریلیوں میں آمنے سامنے آنے والے دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کی پارٹی اور رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ افراتفری میں کانگریس کارکنوں کی بی آر ایس پارٹی کارکنوں سے جھڑپ ہوئی اور پتھراؤ کیا گیا۔کانگریس قائدین پر بی آر ایس پارٹی کے جھنڈے اور بی آر ایس قائدین پر کانگریس پارٹی کے جھنڈے پھینکے گئے
#WATCH | Telangana: A clash broke out between BRS and Congress workers in Ibrahimpatnam, Ranga Reddy
More details awaited. #TelanganaElections2023 pic.twitter.com/Rxx6YR7YUm
— ANI (@ANI) November 9, 2023
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنےاورر صورت حال پر قابو پانے کے لیے ہلکا سالاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔ اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔راچہ کونڈہ کے پولیس کمشنر ڈی ایس چوہان نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ رنگاریڈی ضلع میں حیدرآباد کا ایک مضافاتی علاقہ ہے اور رنگاریڈی کے 14 حلقوں میں سے ایک ہے۔ بی آر ایس امیدوار ایم کشن ریڈی موجودہ ایم ایل اے ہیں۔10 نومبر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات ہوں گے، گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔
