تلنگانہ : ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر حادثہ میں بال بال بچ گئے
کے ٹی آر کا خیر خواہوں اورحامیوں سے اظہار تشکر
نظام آباد:۔9؍نومبر
(زین نیوز )
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے مہم زوروں پر ہے۔ کئی ریلیاں، جلسے اور قائدین کے روڈ شو ہو رہے ہیں۔ ایک دوسرے پر شدید تنقید اورحملے ہو رہے ہیں۔
یہاں مقابلہ بھارت راشٹرا سمیتی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان ہے۔ دریں اثنا جمعرات کوبی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ اور آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ اس وقت خوش قسمتی سے بچ گئے جب وہ جمعرات کو آرمور میں روڈ شو کے دوران اپنی مہم کی گاڑی سے تقریباً گر گئے۔
وزیر کے ٹی آر نے ضلع نظام آباد کے آرمور امیدوار جیون ریڈی کے پرچہ نامزدگی پروگرام میں شرکت کی۔ بی آر آیس قائدین او رکارکنوں نے ریلی کے طور پر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر تک مارچ کیابعدازا ں ایک ریالی میں حصہ لیا
#WATCH | Telangana Minister and BRS leader KTR Rao fell down from a vehicle during an election rally in Armoor, Nizamabad district.
More details awaited. pic.twitter.com/FSNREb5bZZ
— ANI (@ANI) November 9, 2023
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہم کی گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی اور گاڑی کے اوپر لگی بریک لگنے سے گاڑی کی ریلنگ اڑ گئی، جس سے وزیر کے ٹی آر اور دیگر لوگ توازن کھو بیٹھے اور گرگئے۔
آرمور امیدوار جیون ریڈی گاڑی سے گر گئے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کا بندوق بردار( گن مین)جو ان کے پیچھے کھڑا تھا، انھیں پکڑنے اور گاڑی سے گرنے سے روکنے میں کامیاب ہوگیا۔
جیون ریڈی کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بتایاجاتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اس دوران کے ٹی راما راؤ جو آرمور میں روڈ شو کے دوران اپنی انتخابی مہم کی گاڑی سے تقریباً گرنے کے بعد خوش قسمتی سے بچ نکلے تھے انہوں نے ایکس پرجو پہلے ٹویٹر تھا سب کو یقین دلانے کے لیے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے اور کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔
انہوں نے خیر خواہوں اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حادثے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیغامات بھیجے۔انہوں نے لکھ کہ میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے آج ارمور میں ہونے والے عجیب حادثے کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیغامات بھیجے ہیں، میری ٹانگ پر چند معمولی چوٹوں کو چھوڑ کر ٹھیک ہوں۔ کوڑنگل میں اپنی مہم کو جاری رکھا۔ ایک بار پھر شکریہ
اس سے قبل پیر کو ریاست میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا تھا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو اس حادثے کا شکار ہوئے تھے، بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر جو تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو انتخابی ریلی کے لیے لے جا رہا تھا تکنکی خرابی کے بعد اتار لیا گیا